پٹنہ میں تراب نیازی نے جن سوراج میں شمولیت اختیار کی، پرشانت کشور نے کہا “تبدیلی کی سمت میں ایک بڑا قدم”

انصاف ٹائمس ڈیسک

بہار کی سیاست میں ہفتہ کے روز ایک نئی ہلچل دیکھنے کو ملی۔ روہتاس ضلع کے نوجوان لیڈر اور “یووا شکتی بہار” کے صوبائی صدر رہے تراب نیازی نے اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ جن سوراج پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پٹنہ کے شیخ پورہ ہاؤس میں منعقد پروگرام میں پرشانت کشور نے تراب نیازی کا خیرمقدم کیا اور انہیں “جن سوراج” خاندان کا ایک اہم حصہ قرار دیا۔

تراب نیازی کی والدہ اس وقت روہتاس نگر پریشد کی چیئرپرسن ہیں اور علاقے میں ان کا مضبوط سیاسی اثر و رسوخ مانا جاتا ہے۔ تراب نیازی کو بالخصوص مسلم نوجوانوں میں بااثر لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ طویل عرصے سے سماجی و سیاسی معاملات میں سرگرم رہے ہیں۔

تراب نیازی کی شمولیت پر پرشانت کشور نے کہا “آج جن سوراج میں ایک نئی توانائی آئی ہے۔ تراب نیازی جیسے نوجوانوں کے شامل ہونے سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگی۔ بہار میں حقیقی تبدیلی تبھی ممکن ہے جب ہر طبقہ اپنی حصے داری کے لیے متحد ہو کر کھڑا ہوگا۔”

اس موقع پر تراب نیازی نے پرشانت کشور کے نظریات کی تعریف کرتے ہوئے کہا “ہم ہمیشہ سے پرشانت کشور اور ان کے اصولوں کی حمایت کرتے آئے ہیں۔ ‘جس کی جتنی سنکھیا، اس کی اتنی حصہ داری’ کا نظریہ سماجی انصاف اور برابری کی اصل بنیاد ہے۔ ہم اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے بہار میں مساوات اور انصاف کی نئی راہ طے کریں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پرشانت کشور کی “بہار ویوستھا پریورتن” (بہار نظام تبدیلی) مہم میں فعال طور پر حصہ لیں گے اور جن سوراج کو گاؤں گاؤں تک پہنچانے کا کام کریں گے,ہم سب مل کر بہار کو نئی پہچان اور نئی سمت دیں گے”

پروگرام میں کشور کمار منّا، رامبلی چندرونشی اور سبھاش کُشواہا سمیت کئی دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔ ان رہنماؤں نے بھی بہار میں سماجی اور سیاسی اصلاحات کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل کی۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان