شمش عالم گڈّو راجد اقلیتی سیل کے قومی جنرل سیکریٹری مقرر، رہنماؤں نے دی مبارکباد

انصاف ٹائمس ڈیسک

راجد اقلیتی سیل کو نئی توانائی اور مضبوطی دینے کے مقصد سے پارٹی نے سینئر رہنما شمش عالم گڈّو کو قومی جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری اور ترجمان ڈاکٹر سید محب الحسن نے ایک سرکاری خط جاری کیا۔

معلومات کے مطابق، یہ تعیناتی راجد کے قومی صدر لالو پرساد یادو سے مشاورت کے بعد اقلیتی سیل کے قومی صدر علی اشرف فاطمی نے کی ہے۔ گڈّو کو ایک سرگرم اور جواں مرد رہنما کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ وہ پہلے پپو یادو اور مکیش سہنی کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں اور وکاشیل انسان پارٹی (VIP) کے اقلیتی سیل کے صوبائی صدر رہ چکے ہیں۔

گڈّو کی تقرری کی خبر ملتے ہی پورے بہار میں ان کے حامیوں اور کارکنوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ ان کے تجربے اور تنظیمی صلاحیت سے راجد کو مزید مضبوطی ملے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محب الحسن، ایم ایل سی قاری صہیب، محمد امداد، ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن عزیز، محمد جنید، محمد جاوید اختر رَجو، محمد جمیل، محمد عرفات، ارحم شمش، جاوید اختر عرف گڈّو، محمد نسیم، محمد مدنی، محمد پرویز اور مولانا فاروق احمد رضوی سمیت کئی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی سے تنظیم کو نئی سمت حاصل ہوگی۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان