ایس.ڈی.پی آئی کے صدر ایم.کے فیضی کا پیغام: تنظیم کو بُوتھ سطح تک مضبوط بنائیں، نچلی اکائی میں سرگرمی بڑھائیں اور آئندہ انتخابات میں بہتر کارکردگی کے لیے وسیع روڈ پر کام کریں

لکھنؤ میں واقع ہوٹل “اودھ کورٹ” میں منعقدہ ایس ڈی پی آئی اتر پردیش انتخابی کنکلیو میں تنظیمی توسیع، بُوتھ سطح کی مضبوطی اور آئندہ اسمبلی و لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ پروگرام میں پارٹی کے قومی صدر ایم۔ کے۔ فیضی نے کارکنان کو تنظیم کو زمینی سطح تک مضبوط بنانے اور انتخابی تیاریوں کو تیز کرنے کی اپیل کی۔

کنکلیو کے افتتاحی خطاب میں ایم۔ کے۔ فیضی نے کہا کہ اب پارٹی کو ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی، مسلسل عوامی رابطے اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کے درمیان مؤثر موجودگی قائم کی جا سکے۔ انہوں نے آئین کے تحفظ اور جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی محروم، پسماندہ اور حاشیے پر کھڑے طبقات کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

پروگرام کی صدارت ریاستی صدر نجم الدین خان نے کی۔ انہوں نے تنظیمی نظم و ضبط، اتحاد اور بُوتھ سطح کی تیاری کو انتخابی کامیابی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کارکنان سے پسماںدہ اور کمزور طبقات تک تنظیم کی رسائی بڑھانے کی اپیل کی۔

قومی نائب صدر محمد شفی نے اپنے خطاب میں سیاسی بیداری، ووٹر رابطہ اور مسلسل عوامی رابطہ مہم کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مسائل کو ترجیح دے کر ہی عوام کا اعتماد مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر قومی خزانچی اور اتر پردیش انچارج عبدالسّتر، قومی مجلس عاملہ کے رکن عبدالمعید اور ینگ ڈیموکریٹس کی قومی کنوینر ایڈووکیٹ رینو دیوی سنگھ سمیت متعدد سینئر رہنما موجود تھے۔ تمام رہنماؤں نے تنظیمی سطح پر بہتر ہم آہنگی، وسائل کے انتظام اور انتخابی تیاری کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

کنکلیو میں ریاست بھر سے آئے ضلع، اسمبلی اور بُوتھ سطح کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف نشستوں میں بُوتھ مینجمنٹ، ووٹر رابطہ مہم، میڈیا حکمت عملی اور وسطی اتر پردیش میں تنظیمی توسیع جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پروگرام کی نظامت ریاستی جنرل سیکریٹری محمد ندیم نے انجام دی، جبکہ استقبالیہ خطاب ریاستی نائب صدر ہارون ساحل نے پیش کیا اور شکریہ کی رسم ریاستی سیکریٹری فرحان احمد نے ادا کی۔ اس موقع پر صاحب عالم، محمد ریاض اور دلشاد احمد سمیت متعدد عہدیداران بھی موجود رہے۔

کنکلیو کا اختتام تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ انتخابات میں بہتر کارکردگی کے عزم کے ساتھ ہوا۔

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی