پرشانت کشور بنانے جا رہے اپنی سیاسی پارٹی؟ کر دیا ہے بڑا اشارہ اور اور جلد شروع کرینگے پیدل جن سوراج یاترا

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) ان دنوں انتخابی منصوبہ ساز و بھاجپا،ترنمول کانگریس،بہار عظیم اتحاد وغیرہ کیلئے انتخابی منصوبہ سازی کا کام کر چکے اور جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی سیکرٹری کے طور پر باضابطہ سینئر سیاست داں ره چکے پرشانت کشور کے ذریعہ نئی پارٹی کے قیام ہونے کی اُمّید چرچے میں ہے اُسکی وجہ انکا وہ ٹویٹ ہے جو انہوں نے سوموار کو کیا اسمیں انہوں نے صاف اشارہ دیا ہے کہ اب حقیقی مالکوں یعنی عوام کے بیچ جانے کا وقت آگیا ہے- آگے انہوں نے لکھا کہ “گڈ گوننس کا راستہ جن سوراج ہوگا” – پرشانت جہاں کئی ہفتوں سے بہار کے الگ الگ اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں تو وہیں 02 اکتوبر سے مغربی چمپارن سے 3000 کیلومیٹر کا پیدل دورہ بھی کرنے جا رہے ہیںبتایا جا رہا ہے کہ اُنکی ٹیم “بات بہار کی” میں بہار کے تمام حصوں سے 17 ہزار سے زائد لوگ جُڑے ہوئے ہیں جن سے مشورہ کے بعد ہی وہ اکتوبر کے بعد پارٹی کے با ضابطہ اعلان کی طرف بڑھ سکتے ہیں