مکھیہ منتری ادھیمی یوجنا ۲۰۲۵-۲۰۲۶ کے تحت نوجوانوں کے لیے سنہرا موقع: 10 لاکھ روپے تک قرض، 50 فیصد سبسڈی کے ساتھ، درخواستوں کا آغاز 25 فروری 2026 سے

مکھیہ منتری ادھیمی یوجنا کے تحت ریاستی حکومتِ بہار نے نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے فروغ دینے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مالی سال 2025–26 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اہل امیدواروں کو اپنا صنعت یا کاروبار شروع کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس میں سبسڈی کی سہولت بھی شامل ہے۔

محکمۂ صنعت کے حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو خود کفیل بنانا اور ریاست میں چھوٹے اور متوسط درجے کی صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی۔

اس اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹ لاگت کے مطابق زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک کی رقم فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں حکومت کی جانب سے مقررہ حصے پر سبسڈی دی جاتی ہے، جب کہ بقیہ رقم آسان اقساط میں واپس کرنے کی سہولت موجود ہے۔ منتخب امیدواروں کو کاروبار کے مؤثر انتظام و انصرام سے متعلق تربیت بھی دی جائے گی۔

درخواست کے لیے امیدواروں کو آدھار کارڈ، رہائشی سرٹیفکیٹ، ذات (کاسٹ) سرٹیفکیٹ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی اسناد، دستخط کی اسکین شدہ نقل، فعال موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی پیش کرنا لازمی ہوگا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ درخواستیں صرف آن لائن موڈ کے ذریعے قبول کی جائیں گی اور مقررہ مدت کے اندر پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔ درخواست جمع ہونے کے بعد دستاویزات کی جانچ اور انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد منظور شدہ مستفیدین کو رقم جاری کی جائے گی۔

حکومت کی اس پہل کو ریاست میں کاروباری ثقافت کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، اور خواہشمند امیدواروں کو بروقت درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان