احمد ولی فیصل رحمانی سے مختلف اہم تنظیموں کے ذمہ داران کی ملاقات،صوبہ بہار کے حالات و ملی مسائل پر گفتگو

پٹنہ (سیف الرحمن/انصاف ٹائمز) خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں مولانا ڈاکٹر احمد ولی فیصل رحمانی صاحب سے آج مونگیر میں ملک کی مشہور و معروف تنظیموں کے قومی و صوبائی سطح کے ذمہ داران نے ملاقات کر صوبہ کے حالات بالخصوص مسلمانوں کے مسائل پر گفتگو کر ان کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کا ارادہ کیا اس وفد میں آل انڈیا امامس کونسل کے قومی جنرل سیکرٹری و معروف عالم دین مفتی حنیف احرار قاسمی صاحب، آل انڈیا امامس کونسل متھلانچل زون کے صدر مفتی اکرام الدین قاسمی صاحب، پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے صوبائی صدر مولانا محبوب ندوی صاحب،نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومین رائٹس آرگنائزیشن بہار کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حفظ الرحمن صاحب اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بہار کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجنیئر احسان پرویز صاحب موجود تھے