
حیدرآباد(سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس)سیتاپور کے مہنت مونی داس جنہوں نے گزشتہ ہفتہ سیتاپور میں ایک مذہبی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مسلم عورتوں کو گھروں سے نکال کر انکا ریپ کرنے کا اعلان کیا تھا کو آج اُتر پردیش پولیس نے لکھنؤ کے سرحد سے گرفتار کر سیتاپور جیل بھیج دیا ہے جہاں کل انکو مقامی عدالت میں پیش کیے جانے اور عدالتی کسٹڈی میں بھیجے جانے کی اُمّید ہے- مونی داس پر سیکشن 153A ،295A،298، 354A، 504 اور 509 آئی پی سی کے تحت مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان دینے کی وجہ سے مقدمہ قائم ہوا ہے واضح ہو کہ اس معاملہ میں قومی خواتین کمیشن کی صدر رکھا شرما نے بھی بیان جاری کر اُتر پردیش پولیس سے اس معاملہ میں جلد کارروائی کرنے کو کہا تھا