دو اہم معاملات پر اختلاف کے باوجود ایران–امریکا مذاکرات میں بڑی سفارتی پیش رفت، معاہدہ نہ ہو سکا مگر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق!تہران کا کہنا: بیشتر نکات پر اتفاق ہو گیا، حتمی ڈیل سے پہلے مزید مذاکرات ضروری ہیں

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ کثیرالملکی مذاکرات میں کئی نکات پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے، تاہم دو اہم امور پر اختلاف کے باعث حتمی معاہدہ ممکن نہیں ہو سکا۔

ترجمان کے مطابق مذاکرات کے دوران زیادہ تر معاملات پر مثبت پیش رفت ہوئی اور متعدد نکات پر دونوں فریق ایک مشترکہ سمجھ تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ تاہم دو بنیادی مسائل پر شدید اختلاف برقرار رہا، جس کے باعث کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یہ پہلے ہی توقع تھی کہ ایک ہی نشست میں تمام تنازعات کا حل ممکن نہیں ہوتا، اسی لیے مذاکرات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ آئندہ تمام زیر التوا امور کا حل تلاش کیا جا سکے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں فریقین سفارتی سطح پر مسلسل رابطے میں رہیں گے اور آئندہ دنوں میں دوبارہ مذاکرات کا امکان بھی موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ مذاکرات فوری طور پر کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے، تاہم بات چیت کا جاری رہنا خطے کی سفارت کاری کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

تاہم دو اہم نکات پر اتفاق نہ ہونے کے باوجود مذاکرات کا جاری رہنا اس بات کی علامت ہے کہ تمام فریقین اب بھی سفارتی حل کی امید برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی