آئی.آئی.ٹی مدراس نے مصنوعی ذہانت کے چھے مفت کورسز ہندی میں شروع کر دیے! ملک بھر کے طلبہ، اساتذہ اور پیشہ ور افراد کے لیے بڑا موقع

آئی.آئی.ٹی مدراس نے ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم سویم پلس کے ذریعے اپنی نئی تعلیمی پہل ‘سب کے لیے مصنوعی ذہانت’ کے تحت چھ مفت کورسز شروع کر دیے ہیں، جو مکمل طور پر ہندی میں دستیاب ہیں۔ اس پہل کا مقصد زبان کی رکاوٹیں دور کرنا اور مصنوعی ذہانت کی تعلیم ہر کسی کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔

ماہرین کے مطابق، ان کورسز کے لیے کسی بھی قسم کی پروگرامنگ یا پہلے سے تکنیکی علم کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف بنیادی ڈیجیٹل مہارت اور سیکھنے کا جذبہ کافی ہے۔

دستیاب کورسز

اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت: کلاس روم اور تعلیمی عمل میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مرکوز۔

طبیعیات میں مصنوعی ذہانت: طبیعیات میں مصنوعی ذہانت کے عملی اطلاقات۔

کیمسٹری میں مصنوعی ذہانت: کیمسٹری میں مشین لرننگ کا استعمال۔

مالیات اور حساب داری میں مصنوعی ذہانت: مالیاتی عمل میں خودکاری کے لیے مصنوعی ذہانت۔

کرکٹ کے اعداد و شمار میں مصنوعی ذہانت: کھیل کے تجزیے اور ڈیٹا میں مصنوعی ذہانت کا استعمال۔

پائتھون کے ذریعے مشین لرننگ: پائتھون کے ذریعے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی بنیادی باتیں۔

ہر کورس میں ویڈیو لیکچرز، حقیقی ڈیٹا، کیس اسٹڈیز اور عملی مشق شامل ہیں، جس سے نہ صرف سیکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ عملی مہارتیں بھی بڑھتی ہیں۔

اہم معلومات

کسی سابقہ علم کی ضرورت نہیں۔

مطالعہ کا وقت تقریباً 25–45 گھنٹے ہے۔

مفت کورس کے ساتھ سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن امتحان دیا جا سکتا ہے (سرٹیفکیٹ کی فیس الگ ہے)۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار سویم پلس کی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پہل زبان کی رکاوٹیں دور کرکے تعلیم میں شمولیت بڑھانے والا اہم اقدام ہے۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 26 جنوری 2026 ہے

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان