جموں میں جموں و کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ ناکام، فائرنگ کرنے والا کمل سنگھ گرفتار

جموں و کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ پر بدھ کے روز جموں میں ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔ ایک شخص کی جانب سے اچانک فائرنگ کیے جانے سے تقریب گاہ میں کچھ دیر کے لیے افرا تفری مچ گئی۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا اور فاروق عبداللہ محفوظ رہے۔

پولیس نے موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کی شناخت کمل سنگھ جمّوال کے طور پر ہوئی ہے، جو جموں کے پرانی منڈی علاقے کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جموں کے گریٹر کیلاش علاقے میں واقع ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں کئی سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔ تقریب کے دوران اچانک گولی چلنے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو میں کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت جموں و کشمیر کے نائب وزیرِ اعلیٰ سرینڈر چودھری بھی پروگرام میں موجود تھے۔ فائرنگ کے دوران انہیں معمولی چوٹ لگنے کی اطلاع ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد تقریب میں موجود افراد میں کچھ دیر کے لیے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ بعد ازاں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حالات کو قابو میں کر لیا۔

جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور واقعے کے پسِ پردہ محرکات جاننے کے لیے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا ملزم نے یہ قدم کسی سازش کے تحت اٹھایا یا یہ اس کی ذاتی کارروائی تھی۔

واقعے کے بعد پورے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ سیاسی حلقوں میں اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سینئر رہنماؤں کی سکیورٹی کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی