دہلی کے جنتا منتر پر جن سوراج کا احتجاج: پانڈو قتل کیس میں ایس.آئی.ٹی تحقیقات، معاوضے اور نوکری کے مطالبات تیز

دہلی میں بہاری نوجوان پانڈو کے مبینہ قتل کے معاملے نے اتوار کے روز راجدھانی کے جنتا منتر کو بڑے احتجاجی مظاہرے کا مرکز بنا دیا۔ جن سوراج پارٹی نے متاثرہ خاندان کے ساتھ مل کر پُرامن دھرنا و مظاہرہ کیا اور کیس کی آزادانہ ایس آئی ٹی تحقیقات، معاوضے اور سرکاری نوکری کا مطالبہ کیا۔

تقریباً ایک بجے شروع ہونے والے اس مظاہرے میں دہلی میں مقیم بہار سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ پارٹی کے مطابق یہ اجتماع کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر انصاف کے مطالبے کے لیے عوامی حمایت کا اظہار تھا۔

بہاریوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور تشدد تشویشناک ہے: وویک کمار

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جن سوراج پارٹی کے ترجمان وویک کمار نے کہا کہ دہلی میں بڑی بہاری آبادی کے باوجود انہیں مسلسل توہین، استحصال اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق پاندَو کا قتل صرف ایک انفرادی واقعہ نہیں بلکہ ایک سنگین سماجی مسئلے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی پولیس کے ایک حوالدار کے ساتھ شناخت سے متعلق تنازع کے بعد پاندَو کے قتل نے دارالحکومت میں مہاجرین کی سلامتی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تین اہم مطالبات پیش کیے گئے

مظاہرے میں شامل رہنماؤں انوپ میتھل اور آدتیہ موہن نے حکومت کے سامنے تین اہم مطالبات رکھے:

1.معاملے کی تفتیش دہلی پولیس کے بجائے ایک آزاد ایس آئی ٹی سے کرائی جائے

2.متاثرہ خاندان کو 1 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے

3.خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد انتظامیہ اور سیاسی قیادت کی جانب سے مناسب حساسیت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

بہاریوں کا کردار مگر تحفظ پر سوال”: اکشت سونک

جن سوراج پارٹی کے ترجمان اکشت سونک نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں بہاری مزدور اور نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ امتیاز اور تشدد کے واقعات تشویش ناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ مسئلہ اب صرف کسی ایک ریاست یا شہر تک محدود نہیں بلکہ قومی سطح کی فکر کا موضوع ہے۔

انتظامیہ کو میمورنڈم پیش

مظاہرے کے بعد پارٹی کے وفد نے انتظامیہ سے ملاقات کر کے باضابطہ طور پر مطالباتی خط پیش کیا۔ اس موقع پر وویک کمار، انوپ میتھل، آدتیہ، شانتنو، دھیرُو مشرا، چندر جیت، اکشت، دھنراج، رچا، پربھات، ریتیش اور ہریندر سمیت متعدد کارکن موجود تھے۔

مظاہرہ پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا، تاہم رہنماؤں نے مطالبات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں تحریک جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

دہلی کے جنتا منتر پر جن سوراج کا احتجاج: پانڈو قتل کیس میں ایس.آئی.ٹی تحقیقات، معاوضے اور نوکری کے مطالبات تیز

دہلی میں بہاری نوجوان پانڈو کے مبینہ قتل کے معاملے نے اتوار کے روز راجدھانی