شاہجہانپور: دلت سبزی فروش کی بے رحمانہ پٹائی، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کی

اتر پردیش کے ضلع شاہجہانپور کے پینا بزرُگ گاؤں میں ایک دلت سبزی فروش اچل کمار کو کچھ دبنگ افراد نے لاٹھیاں اور ڈنڈے سے شدید طور پر پیٹا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، اچل کمار کا کچھ اعلی ذات کے افراد کے ساتھ پہلے سے تنازع چل رہا تھا۔ اتوار کے روز اچل سبزی فروخت کے لیے پینا بزرُگ گاؤں پہنچے، جہاں چوتکّھے سنگھ اور ان کے ساتھیوں نے انہیں گھیر کر تشدد کیا۔ ویڈیو میں ملزمان کو اچل سے توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے کہا جاتا سنا گیا، “مجھے باپ بولو۔”

سِدھولی تھانہ کے ایس ایچ او پروین ملک نے بتایا کہ اچل کی میڈیکل جانچ کروا دی گئی ہے اور ان کی حالت فی الحال قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشدد پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد گاؤں میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ پولیس نے علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر ذات پات کی بنیاد پر تشدد اور سماجی عدم مساوات کی سنگینی کو سامنے لاتا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مجرمین کو قانون کے تحت سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان

خدابخش اورینٹل پبلک لائبریری کو ملی نئی قیادت، اردو ادب کے ممتاز محقق پروفیسر زاہد الحق ڈائریکٹر مقرر

ممتاز اردو اسکالر، شاعر اور نقاد پروفیسر زاہد الحق نے آج تاریخی اور قومی اہمیت