مانو میں یو جی داخلوں کے لیے سی.یو.ای.ٹی-یو.جی 2026 کی درخواستیں جاری، آخری تاریخ 30 جنوری

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) میں تعلیمی سیشن 2026-2027 کے لیے انڈر گریجویٹ (یو جی) کورسز میں داخلہ مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان (سی یو ای ٹی-یو جی 2026) کے ذریعے ہوگا۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے زیرِ اہتمام اس امتحان کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

یونیورسٹی میں چار سالہ انڈر گریجویٹ (آنرز/ریسرچ) پروگرام قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق چلائے جا رہے ہیں۔ ان کورسز میں ڈوئل میجر کی سہولت دستیاب ہے اور تدریس کا ذریعہ اردو ہوگا۔ داخلہ مکمل طور پر سی یو ای ٹی-یو جی 2026 کے اسکور کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع مرکزی کیمپس کے علاوہ لکھنؤ (اتر پردیش)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، دربھنگہ (بہار)، فلک نما (اولڈ سٹی، حیدرآباد)، وارانسی (اتر پردیش) اور نُوںہ (ہریانہ) کے کیمپسوں میں مختلف یو جی کورسز میں داخلے ہوں گے۔ ان میں بی اے (آنرز/ریسرچ)، بی اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن (آنرز/ریسرچ)، بی کام (آنرز/ریسرچ)، بی ایس سی فزیکل سائنسز اور بی ایس سی لائف سائنسز شامل ہیں۔

سی یو ای ٹی کا درخواست فارم بھرتے وقت مانو میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے سی یو ای ٹی-یو جی 2026 میں اردو پیپر (پیپر کوڈ 113) کا انتخاب لازمی ہے، ساتھ ہی جنرل ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (پیپر کوڈ 501) کا انتخاب بھی ضروری ہوگا۔

سی یو ای ٹی کے ذریعے مانو کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی اور شراکتی اداروں میں بھی یو جی کورسز میں داخلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مانو خاص طور پر طالبات کے لیے محفوظ، منظم اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔ کیمپس میں علیحدہ اور محفوظ ہاسٹل، چوبیس گھنٹے سکیورٹی، تعلیمی رہنمائی، جدید لائبریری، ڈیجیٹل وسائل اور پلیسمنٹ و کیریئر گائیڈنس کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں طالبات اعلیٰ تعلیم کے لیے مانو کو ترجیح دے رہی ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا قیام 1998 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت عمل میں آیا تھا۔ یونیورسٹی کا بنیادی مقصد اردو زبان کو فروغ دینا، اردو ذریعۂ تعلیم کے ذریعے جدید تعلیم فراہم کرنا، طالبات کی تعلیم کو بڑھاوا دینا اور مدرسہ پس منظر سے آنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔ مانو آج اردو کے ذریعے ہمہ گیر اور جدید تعلیم کا ایک اہم مرکز بن کر ابھرا ہے۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان