عید کی رات سے بہار شریف کا فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش، انتظامیہ کی طرف سے فرقہ پرستوں کے دباؤ میں کارروائی کی خبر

عید کی رات جب دنیا خوشیاں منا رہی تھی اسی شام 08:30 بجے کچھ پیشہ ور دنگائی نالنده ضلع کے بہار شریف کا امن و سکون خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسمیں ایک حاملہ خاتون کے ساتھ بجرنگ دل کے کارکنوں موہت کمار ، روہت کمار، اور روی کمار نے چھیڑ خانی و مارپیٹ کیا اور اُسکی مخالفت کرنے پر اسکے شوہر کو بھی پیٹا اور اُسکی بہن کا سر پھوڑ دیاان وجوہات کے بنا پر شہر کا ماحول مکمّل خراب ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر کا پورا مارکیٹ بند ہوگیا پھر ضلع انتظامیہ کی کوشش سے مارکیٹ کھلا اور انتظامیہ نے وعدہ کیا کہ مجرموں کی گرفتاری و کارروائی جلد کی جائیگیلیکن اسکے بر عکس آر ایس ایس و بجرنگ دل نے جائے واقعہ پر آرتی پوجا کا اعلان کیا اور وہ انتظامیہ جو کی کسی بھی پروگرام کےلئے 72 گھنٹے پہلے اجازت لینے کی باتیں کرتی ہے وہ اس متنازع پروگرام کو چاند گھنٹوں پہلے ہی اجازت دے دیتی ہے اور یہ اور پروگرام ہوتا ہےان تمام کے بعد انتظامیہ نے امن کمیٹی کی میٹنگ بلائی جسمیں آر ایس ایس بجرنگ دل کے لوگ شامل ہو کر دو طرفہ مقدمہ کا دباؤ بنایا اور انتظامیہ اس دباؤ کے آگے جُھک گئیپھر خبر ہے کہ اسی دباؤ کے آگے جھک کر جس عورت کے ساتھ چھیڑ خانی و مار پیٹ ہوا تھا اس کے شوہر کو دستخط کے بہانے پولیس اسٹیشن بلاکر جیل بھیج دیا جاتا ہےایسے میں عوام کے بیچ خوف کا ماحول بنا ہوا ہے اور دنگائی و شرپسند لوگوں کا حوصلہ بلند ہے اس بیچ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے صوبائی صدر و بہار شریف اسمبلی سے پروگریسیو ڈیموکریٹک الائنس کے اُمیدوار رہے ایڈوکیٹ شمیم اختر نے مانگ کیا ہے کہ انتظامیہ سی سی ٹی وی دیکھ کر اور ایماندارانہ جانچ کراکر اصل مجرموں کو گرفتار کرے اور بے قصور لوگوں کو رہا کرے و اُن سے مقدمات واپس لے

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی