معروف شاعرہ خوشبو پروین کے گھر پر ٹوٹا قہر، بھائی زخمی حالت میں ہے زیر علاج دہلی (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمز)

بہار سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان شاعرہ خوشبو پروین ریسرچ اسکالر دلّی یونیورسٹی کے اوپر اس وقت قہر ٹوٹ پڑا ہے جب انکے بھائی امتیاز قریشی پر خاندان ہی سے تعلق رکھنے والے غیر سماجی عناصر نے انکے ہی زمین میں اُنہیں گاڑی لگانے سے روکتے ہوئے جھگڑے کا بہانہ تلاش کر حملہ کردیا اور اس قدر پیٹا کی ڈاکٹر نے اُنہیں لکھی سرائے سے پٹنہ ریفر کر دیا ہے جہاں اُنہیں اب تک ہوش نہیں آسکا ہےلوگوں نے بتایا کہ اُنکی وہ زمین جو کہ انکے والد صاحب کو انکے دادا نے خرید کر دیا تھا اسمیں سے زمین بانٹ کر دینے کا غیر قانونی دباؤ لگاتار انکے چچا زاد بھائیوں کی طرف سے اُن پر ڈالا جا رہا ہےاور اُنہیں لوگوں نے جسمیں خاص طور پر ببلو،جسیم،آرزو،ننھا ،لڈن،ببّن،بہادر اور دلشاد شامل ہے نے اور قریب 23 لوگوں نے امتیاز قریشی کو بری طرح زخمی کرنے کے ساتھ ہی نیاز قریشی، امتیاز کی زوجہ سیما خاتون سمیت انکے گھر کے کئی اور لوگوں کو بھی زخمی کر دیا ہےخبر لکھے جانے تک خبر ہے کہ مقدمہ ہوگیا ہے لیکن علاقائی سیاسی افراد و مقامی انتظامیہ بھی دباؤ کی وجہ سے ایماندارانہ طریقے سے بدمعاشوں کے خلاف کھڑے نہیں ہو پا رہے ہیں اِدھر ملک بھر سے ادب سے جُڑے و دیگر معزز لوگوں کی طرف سے مانگ آرہی ہے کہ انتظامیہ مضبوطی سے حملہ آوروں پر کارروائی کریں