ملک بھر کے سماجی کارکن لکھنؤ میں جمع ہوں گے!AMP نیشنل این جی او کانفرنس 15-16 نومبر کو منعقد ہوگی! تعلیم، روزگار اور سماجی ترقی پر تیار ہوگا مشترکہ لائحہ عمل

انصاف ٹائمس ڈیسک

ملک بھر کے ایک ہزار سے زائد سماجی کارکن، ماہرِ تعلیم اور غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے نمائندے نومبر میں لکھنؤ میں جمع ہوں گے۔ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) اور اسلامک سینٹر آف انڈیا کے اشتراک سے AMP نیشنل این جی او کانفرنس 2025 کا انعقاد 15 اور 16 نومبر کو اسلامک سینٹر آف انڈیا، لکھنؤ میں کیا جائے گا۔

جمعہ کو اسلامک سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس قومی کانفرنس کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ منتظمین نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد تعلیم، روزگار اور سماجی بااختیاری کے میدان میں کام کرنے والی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور ترقی کا مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔

اسلامک سینٹر آف انڈیا کے چیئرمین اور کانفرنس ریسپشن کمیٹی کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ یہ کانفرنس ملک بھر کی این جی اوز اور سماجی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی تاریخی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا، “یہ پروگرام تعلیم اور سماجی ترقی کو تیز کرنے کے طریقوں پر مرکوز ہوگا۔ اسلامک سینٹر آف انڈیا کو اس قومی اجتماع کی میزبانی پر فخر ہے۔”

اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد ملک کے 130 اقلیتی اضلاع میں اجتماعی ترقی کا خاکہ تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہا، “اے ایم پی گزشتہ 17 برسوں سے تعلیم، روزگار اور بااختیاری کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔ اب ہمارا ہدف ان کوششوں کو ملک بھر کی این جی اوز کے ساتھ مل کر مزید مضبوط بنانا ہے۔”

کانفرنس آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ اور پلس اسپتال لکھنؤ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالاحد نے بتایا کہ کانفرنس کے سلسلے میں پورے ملک میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، “ہماری ٹیم مختلف شہروں میں جا کر سماجی کارکنوں اور نوجوانوں سے ملاقات کر رہی ہے۔ ہمیں ہر طرف سے مثبت اور حوصلہ افزا تعاون حاصل ہو رہا ہے۔ یہ مشترکہ کوشش سماجی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھے گی۔”
انہوں نے تمام این جی اوز، اسکول مالکان، اساتذہ اور نوجوان قائدین سے اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہو کر تعلیم اور سماجی اصلاح کے اس مہم کا حصہ بنیں۔

مجتبیٰ خان، صدر پرواز فاؤنڈیشن اور آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ کانفرنس میں تعلیم کی اصلاح، خواتین کی بااختیاری، اقتصادی ترقی، این جی اوز کی استعداد بڑھانے اور اے ایم پی کے 25 سالہ روڈ میپ جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
انہوں نے کہا، “یہ کانفرنس معاشرے کی بہتری کے لیے اجتماعی سمت طے کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔”

یہ دو روزہ کانفرنس مختلف سیشنز، ماہر پینلز اور علاقائی نشستوں کی شکل میں منعقد کی جائے گی، جن میں ملک بھر کے ماہرین تعلیم، پالیسی ساز اور سماجی کارکن شرکت کریں گے۔

جو تنظیمیں یا افراد اس پروگرام میں شرکت کے خواہش مند ہیں، وہ ngoconnect@ampindia.org پر “National NGO Conference” کے عنوان کے ساتھ ای میل کر سکتے ہیں۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان