ملک کے معروف ادارہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور پر بلڈوزر چلانامسلم اداروں کے خلاف منظم سازش کا شاخسانہ ۔ان مظالم کے خلاف متحدہ جمہوری جدوجہد کی ضرورت : مفتی اکرام الدین قاسمی ، صدر آل انڈیا امامس کاؤنسل بہار.

ملک کو اس وقت مکمل طور پر خانہ جنگی اور قوم مسلم کے قتل عام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جس پر فوری باندھ نہیں لگایا گیا تو بہت برا انجام دیکھنے کو ملےگا ان باتوں کا اظہار آل انڈیا امامس کاؤنسل بہار کے صدر مفتی اکرام الدین قاسمی صاحب نے کیا انہوں نے ملک کے معروف اسلامی ادارہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں 30 سال پرانی ٹیچرز کالونی پر بھاجپا حکومت کے بلڈوزر چلائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بلڈوزر کلچر کو جمہوریت کا جنازہ قرار دیا اور مسلم جماعتوں و تنظیموں سے اپیل کیا کہ مدھیہ پردیش و دلّی سے لیکر مبارک پور تک کے بلڈوزر حملے کی سنگینی کو سمجھے اور تمام آپسی اختلافات کو بھول کر جلد از جلد زمینی سطح پر منظم اور متحدہ جدّوجہد شروع کرے مفتی اکرام الدین قاسمی نے جمہوریت پر یقین رکھنے والے ان تنظیموں و جماعتوں کو بھی مخاطب کیا جو کہ ہم وطن بھائیوں و بہنوں کی قیادت میں چل رہی ہے اور ان سے کہا کہ جنگ آزادی کی طرح ہی آج پھر آزادی ہند و جمہوریت ہند کی حفاظت کیلئے قوم مسلم مضبوطی سے کھڑی ہے ایسے میں اب آپ لوگوں کو اپنی ذمّہ داری سمجھ کر آگے آکر کندھا سے کندھا ملاکر آگے بڑھ کر آئین ہند و جمہوری اقدار کی حفاظت کرنے ہوگی نہیں تو یہ ملک ٹوٹ کر بکھر جائیگا اور برباد ہو جائیگا جسکی ذمّہ داری تاریخ کے صفحات میں آپ کے سروں پر ہوگی کیونکہ فاسسٹ طاقتوں کے ذریعے آپکے نام سے ہی یہ شازشیں آگے بڑھائی جارہی بے لہٰذا آپ وقت سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ اس ملک کی جمہوریت کو بچانا آپ اکثریتی طبقہ کے لوگوں کا فرض ہے

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ