عوام کی حفاظت کے لیے AIMIM کے ترجمان عادل حسن کا قابلِ تعریف اقدام، اپنے اسمبلی میں ذاتی اخراجات سے پل کے گڑھے کو بھروایا

عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے ترجمان عادل حسن نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ذاتی اخراجات سے اپنے حلقہ انتخاب بلرامپور کے کیکرامنی پل کا خطرناک گڑھا بھروا دیا۔ یہ پل بیغور علاقے میں واقع ہے، جہاں چند ماہ قبل ایک نوجوان کی دردناک موت اسی گڑھے کے باعث واقع ہوئی تھی۔

اس حادثے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ عادل حسن نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام سے مسلسل کارروائی کی درخواست کی تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

26 نومبر 2025 کو عادل حسن نے اپنی ذاتی جیب سے اخراجات کر کے اس خطرناک گڑھے کو بھروا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام کسی تعریفی یا توصیفی مقصد کے لیے نہیں بلکہ عوام کی حفاظت اور انسانی جانوں کی سلامتی کے لیے کیا گیا۔

عادل حسن نے سب سے اپیل کی کہ آبادی کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور سلامتی پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہ کریں۔ ان کے اس اقدام کو مقامی لوگوں اور سماجی تنظیموں کی طرف سے بھی سراہا جا رہا ہے۔

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی