اردو ملازمین مظفر پور کی ماہانہ نشست کا انعقاد, کئی موضوعات پر ہوئی گفتگو

مظفر پور، 7 جولائی، ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن عزیز سینیئر ٹرانسلیٹر ضلع اردو زبان سیل مظفر پور کلکٹریٹ مطلع کرتے ہیں کہ اردو سیل کی ماہانہ نشست اردو انچارج افسر فیاض اختر ڈی پی آر او مظفر پور کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع کے بلاک اور ایس ڈی او آفس کے اردو ملازمین نے حصہ لیا اور مختلف موضوعات پر غور و خوض کیا۔ خاص طور سے ضلع ” اردو نامہ ” مظفر پور” ایوان اردو ” مجلہ جو اشاعت کے آخری مرحلہ میں ہے، اس کو زیادہ سے زیادہ معیاری بنانے پر زور دیا گیا۔ صدر نشست نے کووڈ 19 کے مدے نظر گزشتہ تین ماہ کے بعد اس نشست کے انعقاد کے مدت نے جملہ ملازمین کی صحت اور دیگر حالات پر بھی مخلصانہ اور ہمدردانہ تبادلہ خیال کیا۔ اور ہدایت دی کہ اب آپ تمام لوگ اردو کے عملی نفاذ اور ترجمہ کے کام کو فروغ دینے میں اپنی خاص دلچسپی درج کرائیں۔ تمام اردو عملہ کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر ضلع اردو زبان سیل کو موصول کرا دیں۔آج کی نشست کے شرکاء میں ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن عزیز، بلال احمد کریمی، آفتاب عالم انصاری، بلکس بیگم، مسرت بانو، ارشد جمال، شبیر حسن انصاری، محمد اسرائیل، جہانگیر عالم، منصور عالم، محمد بہاء الدین، روشن آرا وغیرہم نے خاص طور سے تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔ صدر فیاض اختر کے شکریہ کے ساتھ نشست کی کاروائی اختتام پزیر ہوئی۔

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی