کورونا اموات کا معاوضہ: مرکزی حکومت کو رحم دلی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ایس ڈ ی پی آئی نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری کے عبدالمجید کے ایچ نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ مرکز کے پا س کورونا سے مرنے والے تمام لوگوں کے کنبوں کوچار لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کیلئے پیسہ نہیں ہے۔حکومت کا یہ موقف انتہائی غیر انسانی اور نا انصافی پر مبنی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنا موقف تبدیل کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام متاثرین کو مناسب مالیاتی امداد کی جائے۔ حکومت کا یہ موقف مضحکہ خیز ہے کہ تمام متاثرین کو معاوضہ دینے سے اس سے بہت بڑا مالی بوجھ پڑے گا۔ کوویڈ 19سے جو اموات میں اضافہ ہوا ہے وہ کوویڈ 19وبائی مرض کو قابو پانے میں حکومت کی ناکامی ہے۔ جبکہ دوسرے ممالک میں وبائی مرض کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، مرکزی حکومت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی جلسوں اور کمبھ میلہ جیسے بڑے اجتماعات انعقاد کی اور اجازت دی۔ جس کی وجہ سے کوویڈ 19کا بے قابو پھیلاؤ ہوا اور اس کے نتیجے میں اموات واقع ہوئیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید کے ایچ نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹرل وسٹا کے غیر ضروری منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے حکومت کے پاس فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن کوویڈ 19کے بدقسمت متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے حکومت تیار نہیں ہے۔ متاثرین کو معاوضے نہ دینے کا یہ غیر اخلاقی موقف غیر انسانی ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر مسلسل لاک ڈاؤن اور آمدنی کے نقصان کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ا س خطرے سے دوچاراپنے شہریوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے زیادہ رحم دلی کا مظاہرہ کرے اور تما م متاثرین کو معاوضہ نہ دینے کا اپنا موجودہ موقف واپس لے۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور