بارہ بنکی مسجد کو دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کیا جائے۔ ای ٹی محمد بشیر آئی یو ایم ایل

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری ای ٹی محمد بشیر ایم پی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ اتر پردیش پسماندہ طبقات اور مسلم اقلیتوں کے خلاف لاقانونیت اور مظالم کی سرزمین بن رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ پیر کو وسطی اتر پردیش میں واقع بارہ بنکی میں ایک قدیم مسجد کو جے سی بی کا استعمال کرکے مسمار کردیا گیا اور ملبہ کو ندی میں بہا دیا گیا۔یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس نے لوگوں کو علاقے میں داخل ہونے سے مکمل طور پر روک دیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ خود یہ غلط پروپگینڈہ کررہی ہے کہ یہ مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی جو کہ خود عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ نے ایک نوٹس جاری کیا تھا کہ مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے اور اسے منہدم کردیا جائے گا، جس کے بعد مسجد کمیٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسی بنا پر عدالت نے مداخلت کی اور حکم دیا کہ اس نوٹس پر عمل درآمد کو التوا میں رکھا جائے۔ قصور واروں نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرتے ہوئے یہ گھناؤنا جرم کیا ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں مظاہرے کئے گئے ہیں اور متعدد افراد پر قتل کی کوشش اور غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کا مطالبہ ہے کہ 1)۔ ان مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے مسجد منہدم کی تھی۔ 2)۔ مسجد کو اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور تمام جھوٹے مقدمات خارج کردیئے جائیں۔ یوپی سنی وقف بورڈ اور مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی یہی اپیل کی ہے۔ اتر پردیش کے مسلم لیگ کے رہنماؤں کو جائے وقوع کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور مسلم لیگ نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کو بھی شکایت درج کروائی ہے۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور