حسن احمد قادری کا انتقال ایک عظیم خسارہ۔ صدر آل انڈیا امامس کونسل، بہار

۔ پریس ریلیز، مؤرخه:۲۲، اپریل ۲۰۲۱۔آل انڈیا امامس کونسل متھلانچل بہار کے صدر مفتی اکرام الدین صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء بہار (الف) کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد صاحب قادری کے انتقال پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ: “حسن قادری صاحب کی رحلت کی غیر متوقع خبر انتہائی افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔سوشل میڈیا کے ذریعے ملی اُن کے انتقال پر ملال کی خبر سنتے ہی آل انڈیا امامس کونسل بہار (متھلانچل) کے صدر محترم جناب مفتی اکرام الدین صاحب قاسمی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ: “الحاج حسن قادری صاحب پہلے جمعیۃ علماء بہار (الف) کے سیکریٹری اور پھر جنرل سیکریٹری رہے۔ اور تادمِ تحریر وہ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ آپ بڑی خوبیوں کے مالک تھے، خلیق و ملنسار تھے اور بہت ہی متحرک اور فعال تھے۔ جب بھی حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب سے بہار کے مسئلے پر کوئی بات ہوتی تو وہ فرماتے تھے کہ “حسن قادری صاحب سے بتائیں” اور حسن قادری صاحب فوراً مسئلے کے حل کے لیے قدم اٹھاتے تھے”۔اُن کے انتقال پر ملال پر اپنے تعزیتی کلمات پیش کرتے ہوے آل انڈیا امامس کونسل بہار (متھلانچل) کے صدر جناب مفتی محمد اکرام الدین صاحب قاسمی نے کہا کہ:”حاجی حسن قادری صاحب کا انتقال ملک و ملت بالخصوص ریاست بہار کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے۔ ملک و ملت کے لیے قادری صاحب کی خدمات بہت زیادہ ہیں، اللہ تعالی ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں غریقِ رحمت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔اسی کے ساتھ مفتی اکرام الدین قاسمی صاحب نے آل انڈیا امامس کونسل بہار کے تمام اراکین اور ضلعی امامس کونسل کے زمے داران اور جملہ علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ الحاج حسن احمد قادری صاحب کی مغفرت اور ترقی درجات کے لیے دعا فرمائیں کہ الله تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے، اہل خانہ اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین