مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے سلسلہ ”پیغام رمضان“ کا آغاز!

برادران اسلام علماء کرام کے خطبات سے استفادہ کریں : مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی

نئی دہلی، 13؍ اپریل (پریس ریلیز) : رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔ یہ مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے۔ جسکا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ اس ماہ کی عظمت کا اندازہ فقط اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا۔ یہ مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں اللہ تعالیٰ عبادت و ریاضت اور ہر نوع کی نیکی اور بھلائی کا اجر پہلے کی نسبت کئی گنا بڑھا کر عطا کرتا ہے۔ اس لیے مسلمان اپنے رب کی رضا اور خوشنودی میں پہلے سے زیادہ مستعد اور آمادہ و پابند عمل خیر ہو جاتا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ رمضان المبارک کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ اس مہینے میں روزے کو فرض اور تراویح کو سنت قرار دیا گیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جسکا اجر و ثواب اللہ تعالیٰ خود عطا فرمائے گا۔ مولانا نے فرمایا کہ ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں کیونکہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا نزول ہوتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، مگر ہم لوگ اپنی غفلت اور سستی کی وجہ سے اس مبارک مہینے کی پوری قدر نہیں کرپاتے اور مادیت اور دنیاداری کے غلبے کی وجہ سے اس ماہ مبارک سے پورا استفادہ نہیں ہوپاتا۔ اسلئے رمضان المبارک کی عظمت و برکت اور اہمیت و فضیلت سے امت مسلمہ کو واقف کرانے اور اس ماہ مبارک سے مکمل استفادے کی راہ ہموار کرنے کیلئے سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے علماء و اکابر کے خطبات کا ایک منفرد سلسلہ بعنوان ”پیغام رمضان“ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مولانا رحمانی نے اس سلسلے پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ”پیغام رمضان“ کا یہ سلسلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، اس سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے قیمتی اوقات صحیح طریقے پر عبادت و ریاضت میں گزارنے کی ترغیب ملے گی اور اوقات کے ضیاع سے حفاظت ہوگی۔ مولانا نے فرمایا یہ سلسلہ رمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں روزانہ رات ٹھیک دس بجے سے بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر نشر ہوگا۔ جس میں اراکین بورڈ اور ملک بھر کے مختلف علماء کرام اور مسالک و مکاتب فکر کے سربراہ حضرات بالخصوص حضرت مولانا عبد الرحیم مجددی صاحب (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کے خطبات ہونگے۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے پوری امت مسلمہ سے درخواست کی کہ وہ اس منفرد سلسلہ سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے علماء کرام کے بیانات سے بصیرت و نصیحت حاصل کریں اور عمل کا مزاج بنا کر رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور