
پریس ریلیزآج مورخہ 8 اپریل 2021 کو وکاسشیل انسان پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر جناب شمس عالم گڈو سے انکے برہمپورہ واقع رہائش پر ریاستی صدر بننے پر وکاسشیل انسان پارٹی کے سابق قومی جنرل سیکریٹری مع سابق ریگا اسمبلی امیدوار غفران اسد نے مل کر مبارکباد پیش کر استقبال کیا ساتھ ہی ساتھ بہار کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ میں قومی اساتذہ تنظیم کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے بھی انہیں مبارکباد دی۔ محمد رفیع نے ریاستی صدر جناب شمس عالم گڈو سے حکومت بہار کے وزیر جناب مکیش سہنی کے ذریعہ اسمبلی کے اندر اردو اساتذہ کی ٹرینگ، اردو کتابوں کی دستیابی کے ساتھ ساتھ اردو نساب کی تعلیم کو یقینی بنانے کے پہل کرنے کے لئے گزارش کی۔ ریاستی صدر جناب شمس عالم گڈو نے یہ وعدہ کیا کہ وہ اپنی پارٹی کے ذریعہ اردو کے فروغ کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرکے اسے واجب حق دلائنگے ساتھ ہی ساتھ انہونے یہ بھی کہا کہ اردو کے ساتھ ہندی کے استعمال کو عام کرنے کے لئے ریاست گیر مہم چلائنگے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر مطیع الرحمن عزیز، امتیاز احمد، محمد مہر عالم تاب، ارہم، ڈاکٹر اعجاز، راگھویندر جھا، ارقم، ساحل عالم، محمد اعجاز اور محمد عمران وغیرہ موجود تھے۔