حضرت امیر شریعت کا انتقال امت کا ایک عظیم خسارہ، بیباکی کا سبق انکی امانت ہے:پاپولر فرنٹ بہار

پریس ریلیز03اپریل 2021آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قومی جنرل سیکرٹری اور امارت شرعیہ بہار،اریسہ،جھارکھنڈ کے امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کے انتقال پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے جنرل سیکرٹری محمد ثناء اللہ نے ایک تعزیتی بیان جاری کر کہاکہ مولانا یقیناً ایک عظیم قائد تھے اور انکے انتقال سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا مشکل ہے مولانا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قومی جنرل سیکرٹری و امارت شرعیہ کے امیر شریعت رہتے ہوئے ایک بیباک قائد کا کردار نبھایا ہے اور بہت سے نازک لمحات میں اپنی حکمت بھری بیباک پالیسی کے ذریعہ قوم مسلم کے مسائل کے حل کا ذریعہ بنیں ہیں ساتھ ہی رحمانی30, رحمانی اسکول و اس جیسے دیگر اداروں کے ذریعہ مسلمانوں کی تعلیمی تقویت کی ہرممکن اور امید افزا کوششیں انکی طرف سے سامنے آتے رہتے ہیں ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا کی اصلاح معاشرہ کیلیے جو فکر تھی وہ بھی بیحد اہم ہے کیونکہ آج مسلم معاشرہ مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے جسکی وجہ بے حیائی،عیاشی کا گھر گھر میں پہونچ جانا ہے ایسے میں قوم کی مستقبل کی حفاظت کیلئے معاشرہ کے اصلاح پر محنت ضروری ہے محمد ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ مولانا کی بیباکی،فکر اصلاح معاشرہ اور امت کی تعلیمی تقویت کی فکر کو اپنی فکر و کوششوں کا حصہ بنائے یہی ان کیلئے بہترین خراجِ عقیدت ہوگا اخیر میں محد ثناء اللہ نے تمام لوگوں سے گزارش کیا کہ مولانا کی مغفرت اوراہل وعیال کیلیے صبر کی دعا کریں

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور