
دہلی (معظم مختار/انصاف ٹائمز) طلباء تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے نئے میعاد کیلیے اپنے قومی کمیٹی کی تشکیل کی جسمیں قومی صدر کے طورپر کیرالا سے تعلق رکھنے والے جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی کے اسکالر ایم.ایس.ساجد قومی صدر کے طورپر چنے گئے تو وہیں کیرلا کے کے.ایچ عبدالہادی و بہار کی ہما کوثر مانوی کو قومی نائب صدر بنایاگیا اس موقع پر قومی صدر ساجد نے کہا کہ آج جب نا انصافی اور فاشزم عروج پر ہے ایسے میں طلباء برادری کی ذمہ ہیکہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر فاشزم کے خلاف برسر پیکار ہوجائےکیمپس فرنٹ کی اس نئی کمیٹی میں جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری کرناٹک کے اشون صادق کو سونپی گئی تو وہیں کیرلا کے ٹی.عبدالنظر و صداقت اللہ کو قومی سکریٹریان و آسام کے زاہد الاسلام کو قومی خازن بنایا گیا اس کے ساتھ ہی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے سیف الرحمن،کیرالا کے کے.اے. رعوف شریف،عمران پی.جے، کرناٹک کی فاطمہ شیریں،کیرلا کے پی.وی.شہیب.تامل ناڈو کی نشا،اتر پردیش سے عتیق الرحمن اور راجستھان کے فرحان قومی کمیٹی کے نئے ارکان بنائے گئےملاپورم میں کمیٹی تشکیل کیلیے منعقد ہونے والے نیشنل جنرل کونسل میں کیرلا،کرناٹک،تمل ناڈو،آسام،اترپردیش،بہار،راجستھان سمیت مختلف ریاستوں اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی یونیورسٹی، پنڈوچیری یونیورسٹی سمیت مختلف قومی یونیورسٹیوں کے وفود شامل ہوئے تھے