بنگلور 24 مارچ ( پریس ریلیز) اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) نے امسال مالی طور پر کمزور ملت کے سو طلبہ کو قانونی تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ایل ایل بی کرنے کے خواہشمند ملت کے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اے پی سی آر بنگلور دفتر سے رابطہ کرکے اپنا نام درج کرائیں۔ سو منتخب طلبہ کو ایل ایل بی کے ساتھ مفت CLAT (کامن لاء ایڈمیشن ٹیسٹ) کی کوچنگ اور ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع اے پی سی آر کرناٹک چاپٹر کے سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے دی۔اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ بنگلور میں منعقدہ اے پی سی آر کی ریاستی انتظامیہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں جس میں ایل ایل بی کے خواہشمند مالی طور پر کمزور ملت کے سو طلبہ کو اسپاونسر کرنے کا بھی فیصلہ شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ایل ایل بی کے ساتھ ساتھ طلبہ کو CLAT کی کوچنگ بھی فراہم کی جائے گی ساتھ ساتھ طلبہ کو قانون کے میدان میں آگے بڑھانے میں ہر ممکن رہنمائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ملت کے افراد میں قانونی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں بہت ساری قانونی د شواریاں پیش آرہی ہیں اگر ہمارے نوجوان قانون کے میدان میں آگے آئیں اور قوم و ملت کی رہنمائی کرتے ہوئے قانون کے مطابق انصاف حاصل کرنے اور مظلوموں کو بھی انصاف دلانے کی کوشش کریں تو قوم مضبوط بن سکتی ہے۔ انہوں نے کالجس میں تعلیم حاصل کرنے والے ملت کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قانون کی ڈگری حاصل کرنے کی طرف زیادہ توجہ دیں اور مظلوموں کو انصاف دلانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت اے پی سی آر کی جانب سے امسال ملت کے سو طلبہ کو قانون کی ڈگری فراہم کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اسی پر بس نہ کرتے ہوئے ایسے نوجوانوں کو کامن لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کی بھی کوچنگ نیز تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے درخواست کی کہ وہ اپنا درخواست نامہ اور اپنی تعلیمی معلومات Email: apcrkarnataka@gmail.com پر روانہ کریں۔ مزید جانکاری کے لئے اے پی سی آر کورڈی نیٹر جناب شیخ شفیع احمد سے موبائل نمبر 9342358745 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔بنگلور کے جی ہلّی اورڈی جے ہلّی تشدد کے الزام میں گرفتار شدگان کو بھرپور قانونی امداد : اے پی سی آر ریاستی صدر ایڈوکیٹ پی عثمان نے بتایا کہ اگست 2020 میں بنگلور کے جی ہلّی اور ڈی جے ہلّی میں ہوئے تشدد میں چار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی ۔ 474 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ پہلی مرتبہ تشدد کے معاملے میں پولس نے 47 ملزمین پر UAPA کی دفعات لگائی ہیں جس کے تحت انہیں جلد ضمانت ملنا ممکن نہیں ہے ایڈوکیٹ پی عثمان نے بتایا کہ بنگلور میں سیکولر ایڈوکیٹ فورم کے بینر میں ، جس میں اے پی سی آر بھی شامل ہے اب تک زیادہ تر لوگوں کو ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے، مزید 170 لوگوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملت کے افراد میں قانونی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بھی کافی نوجوانوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی آر اسی مقصد کے تحت لوگوں میں قانونی بیداری لانا چاہتی ہے، جس کے لئے ریاست کے مختلف علاقوں میں قانونی بیداری کے ورکشاپ بھی چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے ملت کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسے ورکشاپ میں حصہ لیں ، اور اپنے بچوں کو دیگر تعلیمی ڈگری کے ساتھ ساتھ قانون کی تعلیم بھی پڑھائیں۔
اے پی سی آر کی طرف سے امسال سو مستحق طلبہ کو قانون کی تعلیم فراہم کرنے کا اعلان؛ بنگلور فساد کے الزام میں گرفتارشدگان کو ضمانت دلانے میں اے پی سی آر کا اہم رول
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران 24 جولائی کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ملک
راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیک
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز ایودھیا میں ایک
1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے عظیم مجاہد اور بہار کے اولین شہداء میں شامل
کالعدم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے متعلق مبینہ دہشت گردی سازش کے مقدمے میں
اردو تنقید، تحقیق اور ادب کی دنیا کے ممتاز محقق، ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز
پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے
جمہوریت میں اختلافِ رائے اور پُرامن احتجاج کے حق کو آئین کی بنیادی روح قرار