پریس ریلیزپٹنہ 24 مارچ2020 اسمبلی الیکشن کے بعد آئی نتیش کمار کی قیادت والی حکومت لگاتار بہار میں جمہوریت مخالف پالیسیاں لاکر جمہوری حقوق کا جنازہ نکال رہی ہے ان باتوں کا اظہار پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے جنرل سیکریٹری محمد ثناء اللہ نے ایک پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ اسپیشل آرمڈ فورس کو مکمل چھوٹ دی گئی ہیکہ وہ اپنے شک کی بنیاد پر بغیر مجسٹریٹ کے اجازت کے کسی کو بھی گرفتار کر سکتی اور کہیں بھی چھاپہ مار سکتی ہے اس سے مکمل طور پر انارکی پھیلنے کا راستہ کھلے گا اور عوام کو پولیس کے ہاتھوں زدوکوب و بلیک میلنگ کا نیا راستہ کھلے گا تو وہیں جمہوری اقدار کی کھلی پامالی عام ہو جائیگی محمد ثناء اللہ نے آگے کہا کہ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر وزراء اور افسران کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کارروائی اور دھرنوں میں شامل ہونے پر کسی بھی طرح کا اشتعال ہواتو سرکاری نوکری و ٹھیکوں سے ہاتھ دھونے سے متعلق تانا شاہی انداز کے فیصلے بہار سرکار نے لیے ہیں جوکہ ایک جمہوری ملک میں بالکل بھی قابل قبول نہیں ہوسکتے انہوں نے مانگ کیا کہ بہار سرکار فوری طور پر اس قانون کو واپس لے اور جمہوری حقوق کے حفاظت کو یقینی بنانے کا کام۔ کریں انہوں نے سیکولر طاقتوں سے بھی اپیل کیا کہ ان سنگین فیصلوں کے خلاف منظم و متحد طورپر میدان میں آجائے اس سے پہلے کہ بہار بھی اتر پردیش بن جائے محمد ثناء اللہ نے راجدھانی میں ریلی کے دوران راجد کارکنان پر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے ممبران پر پولسیا بربرتا کی بھی مزمت کیا اور بہار سرکار سے کہا کہ آزادی اظہار رائے کو کچلنے والی حرکتوں سےباز آویں نہیں تو عوام خود تانا شاہی سرکار کے خلاف آگے آنے پر مجبور ہوگی