ہندُوستانی بحرِ ہند میں پیش آنے والے ایک سنگین فوجی واقعے نے بین الاقوامی سیاست اور سمندری سلامتی کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔ امریکی بحریہ کی ایک آبدوز کے حملے میں ایران کا جنگی جہاز “آئی آر آئی ایس دینا” ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 87 ایرانی ملاح ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر اب تک لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں پیش آیا۔ حملے کے بعد جہاز سے ہنگامی پیغام بھیجا گیا، جس کے بعد سری لنکا کی بحریہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق کئی ملاحوں کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔*بھارت میں بحری پروگرام سے واپس آ رہا تھا جہازاطلاعات کے مطابق ایران کا یہ جنگی جہاز حال ہی میں بھارت کے شہر وشاکھاپٹنم میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو اور کثیر ملکی بحری مشق “ملن 2026” میں شرکت کے بعد اپنے ملک واپس جا رہا تھا۔ ان پروگراموں میں دنیا کے متعدد ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا تھا۔بھارت سے واپسی کے فوراً بعد ہونے والے اس حملے نے خطے کے اسٹریٹیجک حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔*ایران کا سخت ردِ عملایران کی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور سمندر میں کیا گیا ایک گھناؤنا جرم” قرار دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کسی فوجی کارروائی میں شامل نہیں تھا اور بین الاقوامی سمندری حدود میں معمول کے سفر پر تھا۔ایران کے مطابق جہاز پر تقریباً 130 ملاح سوار تھے، جن میں سے بڑی تعداد ہلاک یا زخمی ہوئی ہے۔*سری لنکا کے قریب دوسرا ایرانی جہازاس واقعے کے بعد ایک دوسرا ایرانی جہاز بھی سری لنکا کے سمندری علاقے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ جہاز پر موجود افراد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔*خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہدفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک بحری حملہ نہیں بلکہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بحرِ ہند تک پھیلنے کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر صورتِ حال مزید بگڑتی ہے تو اس کے اثرات بین الاقوامی سمندری تجارتی راستوں اور علاقائی سلامتی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔فی الحال اس واقعے کے حوالے سے امریکہ، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے ردِ عمل پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔
خلیجی جنگ: بھارت سے واپس آنے والے ایرانی جنگی جہاز “آئی آر آئی ایس ڈینا” پر بحرِ ہند میں امریکی حملہ، 87 ملاح ہلاک؛ سری لنکا کے قریب ڈوبنے والے جہاز سے ریسکیو آپریشن جاری، علاقائی کشیدگی میں اضافہ
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے
اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس
لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین
تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور
اسرائیل کے قومی سلامتی وزیر اتمار بین-گویر نے صریحاً شام کے صدر احمد الشرع کو
عراق میں انسانی حقوق کی صورتحال آج بھی شدید تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے۔
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے وِدھان پریشد کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
ملک بھر میں باورچی خانے کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فراہمی