“سنگھ سیاست نہیں، فرد سازی کی تحریک”: 100 سال مکمل ہونے پر موہن بھگوت کا بڑا پیغام، خواتین کی 50 فیصد شرکت کی وکالت

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے واضح کیا کہ سنگھ “ہندوتوا کی سیاست” نہیں کرتا بلکہ اس کا بنیادی مقصد فرد کی تعمیر کے ذریعے مضبوط سماج اور قوم کی تشکیل ہے۔

‘سنگھ یاترا – نئے افق، نئے ابعاد’ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگھ کا ہدف اقتدار حاصل کرنا نہیں ہے۔ ان کے مطابق، ایسے باکردار، باصلاحیت اور قوم پرست افراد تیار کرنا مقصد ہے جو سماج اور ملک کو مضبوط بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فرد مضبوط ہوگا تو سماج اور قوم بھی مضبوط ہوں گے۔

بھاگوت نے کہا کہ کچھ لوگ سنگھ کو نیم فوجی یا صرف خدماتی تنظیم کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ ایک وسیع سماجی قوت ہے۔ ان کے بقول، سنگھ سماج کے ہر شعبے میں کام کرتا ہے اور اسے محدود دائرے میں سمجھنا درست نہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سنگھ کو کسی سیاسی جماعت سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اگرچہ سیاسی تجزیہ کار بھارتیہ جنتا پارٹی کو سنگھ کے نظریاتی پس منظر سے وابستہ قرار دیتے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ سنگھ کا کام سیاست سے بالاتر ہے۔

سنگھ سربراہ نے موجودہ عالمی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت کی طرف قیادت کی امید سے دیکھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا سچائی سے زیادہ طاقت کو سمجھتی ہے، اس لیے طاقت حاصل کرنا ضروری ہے، مگر اس کا استعمال ضبط اور اخلاقیات کے ساتھ ہونا چاہیے۔

انہوں نے رضاکاروں سے اپیل کی کہ وہ سماج کے تمام طبقات میں ہم آہنگی اور تنظیم کا پیغام عام کریں۔

خواتین کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانی اور پالیسی سازی میں خواتین کی شرکت 33 فیصد تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق، اگر سماج آدھا مرد اور آدھی عورت پر مشتمل ہے تو فیصلہ سازی کے عمل میں بھی پچاس فیصد شمولیت فطری ہے۔

ریزرویشن، درجہ بندی اور یکساں سول ضابطہ جیسے موضوعات پر انہوں نے دیانت داری اور مکالمے کے ساتھ آگے بڑھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کرنے والی سوچ سے اوپر اٹھ کر سماج کو متحد کرنا ہی حقیقی قوم کی خدمت ہے۔ ان کے الفاظ میں، جو سماج کو جوڑنے کا کام کرتا ہے وہی حقیقی معنوں میں ہندو ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کو قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے انہوں نے خاص طور پر اتراکھنڈ کی ندیوں کے تحفظ کا ذکر کیا اور مقامی برادریوں اور حکومت کے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔

سنگھ کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر دیا گیا یہ بیان سیاسی اور سماجی حلقوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سنگھ سربراہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ تنظیم کا مشن سیاست سے بالاتر ہے اور اس کا مقصد فرد سازی، سماجی اتحاد اور قومی شعور کو مضبوط کرنا ہے۔

سیمانچل کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے وزیرِ داخلہ سے مداخلت کی اپیل کی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بہار کے سیمانچل خطے کو خصوصی درجہ دینے کا

شراب بندی پر قائم نتیش حکومت، وزیر وجے کمار چودھری بولے “محصولات سے بڑا سماجی مفاد”

بہار میں ۲۰۲۵ کے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی بھاری جیت کے بعد

جیوتِر پیٹھ کے شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند کے خلاف بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون کے تحت مقدمہ درج، پولیس تفتیش تیز

جیوتِر پیٹھ کے شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کے خلاف بچوں کے جنسی استحصال کے الزامات