بجٹ 2026: بہار کو 5,000 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج، ہائی اسپیڈ ریلوے اور واٹر ویز میں بڑی سہولت

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بجٹ 2026 میں بہار کے لیے کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹئیر-2 اور ٹئیر-3 شہروں اور مذہبی شہروں کی ترقی کے لیے 5,000 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فارما اور بائیوٹیک سیکٹر کے لیے 10,000 کروڑ روپے اور چھوٹے و درمیانے کاروبار (MSME) کی ترقی کے لیے بھی 10,000 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں سات ہائی-اسپیڈ ریل کارڈور بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

نرملا سیتارمن نے بتایا کہ اگلے پانچ سالوں میں ملک میں 20 نئے آبی راستے قائم کیے جائیں گے۔ خاص طور پر نیشنل واٹر وے اوڈیشہ میں تعمیر کی جائے گی، جس سے معدنیات سے بھرپور تالچر اور انگول کو جوڑا جا سکے گا اور کلنگ نگر کو پارادیپ پورٹ سے کنیکٹ کیا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی شپ ریپیر ایکو سسٹم بھی تیار کیا جائے گا۔ پٹنہ اور وارانسی میں اس کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

بہار کو بجٹ سے ملنے والی دیگر سہولیات

تمام اضلاع میں لڑکیوں کے ہاسٹل بنانے کا اعلان۔

وارانسی-سلیگوری ہائی-اسپیڈ ریل کارڈور سے بہار کو اقتصادی اور ٹرانسپورٹ کا فائدہ۔

کینسر اور سات دیگر سنگین بیماریوں کی دوائیں اب سستی ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ نیتیش کمار نے کہا کہ “مرکزی بجٹ مثبت اور خوش آئند ہے۔ شہروں کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے لیے کیے گئے اقدامات بہار میں شہری کاری، سرمایہ کاری اور روزگار کو فروغ دیں گے۔ اس بار کے بجٹ میں ملک کے تمام اضلاع میں لڑکیوں کے ہاسٹل بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کافی سہولت ملے گی۔”

بہار حکومت کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور دیہی ترقی شرون کمار نے کہا کہ “پٹنہ میں میٹرو شروع ہو چکی ہے اور جلد ہی واٹر میٹرو کا آغاز بھی ہوگا۔ پٹنہ سے گندک اور کوسی کے ذریعے نیپال تک آبی نقل و حمل پر کام جاری ہے۔ اس کے مثبت نتائج جلد نظر آئیں گے۔”

ڈپٹی وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملہ سیتارمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ہائی-اسپیڈ ریل، انفراسٹرکچر، مچھلی پالن اور آبی راستوں کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

بجٹ 2026 سے بہار میں صنعتی ترقی، کاروبار اور تعلیم کے شعبوں میں تیزی کی توقع ہے۔

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی