بہار حکومت کا بڑا اقدام: اقلیتی طلبہ کے لیے مفت کوچنگ اسکیم، مسابقاتی امتحانات کی تیاری کا سنہرا موقع

بہار حکومت کے محکمۂ اقلیتی فلاح و بہبود کے زیرِ انتظام حج بھون کوچنگ و رہنمائی کوشنگ، پٹنہ کے تحت ریاست میں اقلیتی کوچنگ اسکیم کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد اقلیتی طبقے کے طلبہ و طالبات کو مختلف مسابقاتی امتحانات کی تیاری کے لیے معیاری اور مکمل طور پر مفت کوچنگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت مسلم، سکھ، عیسائی، بدھ، جین اور پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔ منتخب طلبہ کو تجربہ کار اساتذہ کے ذریعے کوچنگ فراہم کی جاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ تعلیم سے متعلق ضروری سہولیات بھی دی جاتی ہیں تاکہ وہ مسابقاتی امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

اسکیم کے تحت طلبہ کو انٹرنیٹ کی سہولت، آن لائن تعلیمی مواد، گروپ ڈسکشن اور مضمون وار ٹیسٹ سیریز کی سہولت بھی مہیا کرائی جاتی ہے۔ ہر ٹیسٹ کے بعد طلبہ کی کارکردگی کا باقاعدہ تجزیہ کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے ان کی کمزوریوں اور خوبیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ تیاری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

محکمۂ اقلیتی فلاح و بہبود کا ماننا ہے کہ یہ اسکیم سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کے طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ مسابقاتی امتحانات میں بڑھتی ہوئی مقابلہ آرائی کے دور میں یہ کوچنگ اسکیم معاشی طور پر کمزور طلبہ کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

اسکیم سے متعلق مزید معلومات کے لیے خواہش مند طلبہ بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹ
www.biharstatehajcommittee.org
پر موجود کوچنگ سیکشن کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ معلومات اور رہنمائی کے لیے درج ذیل نمبروں پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:
9097171909 | 9060338682

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان