روہنی آچاریہ کا تیجسوی یادو کی جائزہ میٹنگ پر طنز: ’پہلے گدھوں کو سنبھالو، دکھاوا چھوڑو‘

بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں شکست کے بعد طویل عرصے تک سیاسی منظرنامے سے غیر حاضر رہنے والے لیڈر اپوزیشن تیجسوی یادو آج دوبارہ سرگرم دکھائی دیے۔ انہوں نے اپنی پارٹی آر جے ڈی کے پارلیمانی ارکان کے ساتھ پٹنہ میں صوبائی دفتر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں پارٹی کی شکست کا تجزیہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات کی گئی۔ اجلاس میں تیجسوی کی بہن میسا بھارتی، رکن ایوان بالا سنجے یادو اور کئی لوک سبھا و راج سبھا کے ارکان بھی موجود تھے۔

تاہم، تیجسوی کے اس جائزہ اجلاس پر ان کی بہن اور سابق آر جے ڈی امیدوار روہنی آچاریہ نے سوشل میڈیا پر اسے محض “نمائش” قرار دیا۔ روہنی نے کہا کہ جائزہ کرنے سے پہلے تیجسوی کو اپنے گرد بیٹھے “گدھوں” کے خلاف کارروائی کرنے کا حوصلہ دکھانا چاہیے۔

روہنی آچاریہ نے لکھا “جائزہ کا دکھاوا کرنے سے زیادہ ضروری ہے خود احتسابی کرنا اور ذمہ داری لینا۔ اپنے اردگرد قبضہ جمائے بیٹھے شناخت شدہ گدھوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد ہی کسی بھی قسم کے جائزے کی حقیقت ثابت ہو سکتی ہے۔”

راشٹریہ جنتا دل کو اس انتخابات میں 243 رکنی اسمبلی میں صرف 25 نشستوں پر کامیابی ملی۔ پارٹی نے 144 نشستوں پر امیدوار اتارے تھے۔ یہ 2010 کے انتخابات کے بعد پارٹی کا سب سے خراب مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔

انتخابات سے قبل ہی روہنی آچاریہ پارٹی میں ناخوش تھیں۔ انہوں نے انتخابی مہم تو چلائی، لیکن شکست کے بعد مسلسل بول رہی ہیں۔ 15 نومبر کو انہوں نے سیاست چھوڑنے اور خاندان سے تعلق توڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے لیے تیجسوی کے معاون سنجے یادو اور رمیز کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور