مظفرپور کی عدالت نے گھیر لیا بی جے پی وزیر کے شوہر کو: “بہار کی لڑکیاں 20–25 ہزار میں مل جاتی ہیں” والے بیان پر نوٹس جاری

اتراکھنڈ کی خواتین و بچوں کی ترقی کی وزیر ریکھا آری کے شوہر گردھاری لال ساہو مشکلات میں آگئے ہیں، مظفرپور کی ایک عدالت نے گردھاری لال ساہو کے خلاف بہار کی لڑکیوں کے بارے میں قابل اعتراض بیان دینے پر نوٹس جاری کیا ہے اور جواب طلب کیا ہے۔

سینئر وکیل سُدھیرا کمار اوجھا نے اس معاملے میں شکایت دائر کی تھی۔ الزام ہے کہ ساہو نے 2–3 جنوری 2026 کو سوشل میڈیا پر بہار کی لڑکیوں کے بارے میں انتہائی توہین آمیز بیان دیا، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا: “بہار میں 20–25 ہزار روپے میں لڑکیاں مل جاتی ہیں۔” اس بیان کو بہار کی بیٹیوں اور پورے سماج کی عزت کو مجروح کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔

آج مظفرپور کی ای ڈی جے فرسٹ عدالت نے شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی ملزم گردھاری لال ساہو کو نوٹس جاری کر کے جواب دینے کا حکم دیا۔ اگلی سماعت 26 فروری 2026 کو ہوگی۔ وکیل اوجھا نے کہا کہ اگر ساہو جواب نہیں دیں گے تو عدالت ایک طرفہ سماعت کر سکتی ہے۔

یہ تنازع اُس وقت شروع ہوا جب ساہو نے ایک پروگرام کے دوران ایک کارکن سے کہا “شادی نہیں ہوئی ہے تمہاری، کیا بڑھاپے میں کرو گے؟ اب تک تمہارے تین–چار بچے ہو گئے ہوتے۔ تمہارے لیے ہم بہار سے لڑکی لے آتے، بہار میں 20–25 ہزار میں مل جاتی ہے۔ میرے ساتھ آؤ، شادی کروا دیتے ہیں تمہاری۔”

یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا اور عوام کی حساسیت کو مجروح کیا۔ تنازع بڑھنے پر گردھاری لال ساہو نے وضاحت دیتے ہوئے معافی مانگی اور کہا کہ یہ صرف مذاق میں کہا گیا تھا، اور اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی