سُپول: بھیڑ کے حملے کا شکار نرشد عالم سے بھاکپا (مالے) کی ریاستی سطح کی ٹیم نے ملاقات کی، متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ حمایت میں احتجاجی مارچ نکالا

سُپول ضلع میں نرشد عالم پر، مدھوبنی کے چکداہا گاؤں میں مذہبی نعرہ نہ لگانے کے الزام میں بھیڑ نے جان لیوا حملہ کیا۔ شدید زخمی نرشد عالم اب تک بولنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ واقعے کے دس دن گزر جانے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندان سے ملاقات یا معاوضہ دینے کی کوئی کوشش نہیں ہوئی۔

آج بھاکپا (مالے) کی مرکزی کمیٹی کی رکن اور مالے سنٹرل کمیٹی کے لیڈر کامریڈ محبوب عالم کی قیادت میں ایک ریاستی سطح کی ٹیم سُپول ضلع کے بسنت پور بلاک کے شنکر پور گاؤں پہنچی اور متاثرہ نرشد عالم اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے ۲۰ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

محبوب عالم نے انتباہ دیا کہ اگر ریاستی حکومت نے جلد کارروائی نہ کی تو بھاکپا مالے کو شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

تحقیقی ٹیم میں بھاکپا مالے کے سُپول ضلع سکریٹری کامریڈ جینارائن یادو، اکھل بھارتی کسان مہاسبھا کے ضلع صدر کامریڈ اچھی لال مہتا، کھی گرامس کے ضلع سکریٹری کامریڈ جنم جے رائے، انصاف منچ کے کامریڈ صابر صاحب، پِپرا اسمبلی حلقہ سے مالے امیدوار کامریڈ انیل کمار، اور بھاکپا مالے کے رہنما و اے سی ٹی یو ضلع سیکرٹری کامریڈ اروند کمار شرما شامل تھے۔

کھیگرامس اور انصاف منچ نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ حمایت میں مظاہرہ اور احتجاجی مارچ نکالا۔ رہنماؤں نے حکومت سے نفرت اور فرقہ وارانہ تشدد کی سیاست پر فوری روک لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان

خدابخش اورینٹل پبلک لائبریری کو ملی نئی قیادت، اردو ادب کے ممتاز محقق پروفیسر زاہد الحق ڈائریکٹر مقرر

ممتاز اردو اسکالر، شاعر اور نقاد پروفیسر زاہد الحق نے آج تاریخی اور قومی اہمیت