بہار میں ہجومی تشدد پر ہنگامہ، اقلیتی کمیشن کی ڈی جی پی سے سخت ایڈوائزری جاری کرنے کی مانگ

بہار میں مبینہ طور پر مذہبی شناخت اور “بنگلہ دیشی” ہونے کے الزامات کے تحت پیش آنے والے ماب لنچنگ کے واقعات پر بہار اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین اور سابق رکنِ راجیہ سبھا غلام رسول بلیاوی نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) بہار کو خط لکھ کر ان واقعات پر فوری روک لگانے، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

6 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے خط میں کمیشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز، اخبارات اور نیوز چینلز میں شائع و نشر ہونے والی خبروں کے ذریعے ریاست کے مختلف اضلاع میں مسلسل ماب لنچنگ کے تشویشناک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ کمیشن کے مطابق حالیہ دنوں میں نالندہ ضلع میں کپڑے کے تاجر محمد اطہر حسین کو ہجوم کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جن کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اسی طرح مظفرپور میں ایک مسلم بزرگ پر ماب لنچنگ کی کوشش کی گئی۔ علاوہ ازیں سپول ضلع کے محمد مرشد عالم کو مدھوبنی میں مزدوری کے دوران مبینہ طور پر “بنگلہ دیشی” قرار دے کر ہجوم نے بے رحمی سے پیٹا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ اس طرح کے واقعات فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی یکجہتی کو گہرا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اقلیتوں اور محروم طبقات میں خوف، عدم تحفظ اور نظامِ انصاف پر بے اعتمادی کی فضا پیدا ہو رہی ہے، جو ریاست کے لیے نہایت تشویشناک ہے۔

خط میں 2018 کے تاریخی سپریم کورٹ کے فیصلے تحسین پونا والا بنام یونین آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالت نے ماب لنچنگ کی روک تھام کے لیے واضح احتیاطی، اصلاحی اور تعزیری ہدایات جاری کی تھیں۔ ان میں ہر ضلع میں ایس پی رینک کے نوڈل افسر کی تقرری، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری ایف آئی آر درج کرنا، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف سخت کارروائی، قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی اور متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

کمیشن نے یاد دلایا کہ 2018 میں انہی ہدایات کے تحت ڈی جی پی دفتر کی جانب سے تمام اضلاع میں نوڈل افسران مقرر کیے گئے تھے، جس کے بعد ماب لنچنگ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی تھی۔ تاہم موجودہ حالات میں ایک بار پھر واقعات میں اضافہ دیکھتے ہوئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

بہار اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن نے ڈی جی پی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سطح پر ایک واضح ایڈوائزری جاری کریں، سپریم کورٹ کی ہدایات پر حرف بہ حرف عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کی گئی کارروائی سے کمیشن کو آگاہ کریں، تاکہ ریاست میں قانون و انتظام اور سماجی ہم آہنگی کو بحال کیا جا سکے۔

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو