بہار پبلک سروس کمیشن نے 70ویں مشترکہ مینس امتحان میں کامیاب ہونے والے 5401 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا ہے۔ اس سلسلے میں کمیشن نے سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انٹرویو کا آغاز 21 جنوری 2026 سے ہوگا۔
کمیشن نے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرویو سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے باقاعدگی سے بی.پی.ایس.سی کی سرکاری ویب سائٹ کا وزٹ کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔
مینس امتحان 25 اپریل سے 30 اپریل 2025 کے درمیان پٹنہ کے 32 امتحانی مراکز پر منعقد ہوا تھا۔ اس میں 20,034 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 5401 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔ انٹرویو 120 نمبروں کا ہوگا اور روزانہ 10 سے 20 امیدواروں کو طلب کیا جائے گا
اس بھرتی کے تحت کل 2035 پوسٹوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔ حتمی میرٹ لسٹ مین امتحان کے 900 نمبر اور انٹرویو کے 120 نمبر کے مجموعے کے حساب سے تیار کی جائے گی۔ اگر کسی امیدوار کے نمبرز برابر ہوں تو زیادہ نمبر حاصل کرنے والے کو میرٹ لسٹ میں اوپر رکھا جائے گا۔ نتائج ریزرویشن کی کیٹیگری کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔
70ویں پری لیمز امتحان 13 دسمبر 2023 کو منعقد ہوا تھا، جس کے لیے تقریباً 4.83 لاکھ امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ امتحان 912 مراکز پر ہوا، جس میں 3,28,990 امیدواروں نے شرکت کی۔ بپو امتحانی کمپلیکس میں ہوئے ہنگاموں کی وجہ سے کچھ مراکز پر امتحان منسوخ ہوا، جسے 4 جنوری 2025 کو 22 مراکز پر دوبارہ منعقد کیا گیا۔ اس میں 12,000 میں سے 5,900 امیدوار نے حصہ لیا۔ پری لیمز کا نتیجہ 24 جنوری 2025 کو جاری کیا گیا، جس میں کل 21,581 امیدوار کامیاب قرار پائے۔