نوجوان مسلم قیادت کو آگے لانے کی پہل: اے.آئی.ایم.ڈی.سی کی ’40 انڈر 40 لیڈرز انیشییٹیو‘، درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025

سماج اور ملک کی ترقی میں قیادت کا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع سامنے آیا ہے۔ آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل (اے.آئی.ایم.ڈی.سی) کے زیرِ اہتمام ’40 انڈر 40 لیڈرز انیشییٹیو‘ کے تحت ریاستی اور ضلعی سطح پر نوجوان قیادت کے انتخاب کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 دسمبر 2025 کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل درخواستوں کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر تھی۔

پروگرام سے وابستہ ذرائع کے مطابق، ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں اور نوجوانوں کی بڑھتی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب درخواست کی مدت میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں اہل امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے اپنی درخواستیں مکمل کریں۔

اے.آئی.ایم.ڈی.سی کی یہ پہل 14 سے 40 سال کی عمر کے اُن نوجوان مسلم رہنماؤں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے جو تعلیم، کاروبار، سماجی خدمات، میڈیا، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں سماج کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں یا قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نچلی سطح پر سرگرم نوجوانوں کو ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ان کی قیادتی صلاحیتوں کو منظم انداز میں فروغ دینا ہے۔

اس انیشی ایٹو کے تحت منتخب شرکاء کو قیادت کی تربیت، سماجی و عوامی مسائل کی بہتر سمجھ، کمیونٹی ورک، نیٹ ورکنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ملک بھر سے منتخب ہم خیال نوجوان قائدین اور تجربہ کار سرپرستوں سے جڑنے کا موقع بھی ملے گا، جس سے ایک مضبوط قیادتی نیٹ ورک تشکیل پانے کی امید ہے۔

اے.آئی.ایم.ڈی.سی کے مطابق، ’40 انڈر 40 لیڈرز انیشی ایٹو‘ محض ایک انتخابی عمل نہیں بلکہ ایسے مستقبل کے قائدین تیار کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے جو سماجی انصاف، مساوی مواقع اور شمولیتی ترقی کی اقدار کے ساتھ آگے بڑھ سکیں اور ملک و سماج کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کریں۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار 40u40.org ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام سے متعلق تازہ معلومات اور اپڈیٹس کے لیے ’40 انڈر 40 لیڈرز انیشی ایٹو‘ کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان