بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ایگزیکٹو صدر نتین نوین نے اپنے آبائی ریاست بہار سے ملک بھر کو بڑا سیاسی پیغام دیا۔ پٹنہ میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے نوین نے کہا کہ “بنگال سے کیرلا تک بھگوا لہراۓ گا” اور پارٹی کا ڈھانچہ ہر سطح پر مضبوط ہوگا۔
بی جے پی کے نئے قومی ایگزیکٹو صدر کے طور پر یہ نتین نوین کا پہلا بہار دورہ رہا۔ دارالحکومت پٹنہ میں منگل کو ان کا ایئرپورٹ سے شاندار روڈ شو نکالا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور حامی شامل ہوئے۔ روڈ شو ایئرپورٹ سے نکل کر ملر ہائی اسکول گراؤنڈ تک پہنچا، جہاں نوبین نے کارکنان سے خطاب کیا۔
پارٹی کے سینئر رہنماؤں، بہار کے ڈپٹی وزیراعلی سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا اور صوبائی بی جے پی صدر سنجے سراوگی کے ساتھ نوین نے روڈ شو کی قیادت کی۔ اس دوران بھگوا جھنڈوں اور “بھارت ماتا کی جئے” کے نعرے بلند ہوئے اور ماحول پرجوش رہا
نتین نوین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی کارکن مکمل وقتی سیاست کریں اور پارٹی کے ڈھانچے کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے حزب اختلاف کے رہنماؤں پر بھی طنز کیا اور کہا کہ پارٹی کے کارکن عوام کی خدمت کے لیے مسلسل سرگرم رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد اب بی جے پی ہر سطح پر تنظیمی مضبوطی دکھائے گی، چاہے وہ پنچایت انتخابات ہوں یا قومی سیاست۔
نوین کا یہ دورہ پارٹی کے لیے صرف ایک جشن نہیں، بلکہ آئندہ انتخابات اور تنظیمی وسعت کی تیاری کی بھی نشانی سمجھا جا رہا ہے۔ ان کے پیغامات سے سیاسی حلقوں میں یہ تاثر ملا ہے کہ بی جے پی اب مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں بھی اپنی پہنچ بڑھانے کی حکمت عملی پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
بی جے پی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نوین نے واضح کیا کہ پارٹی “پنچایت سے پارلیمنٹ تک” ہر سطح پر بھگوا کی جیتی ہوئی ریلی منعقد کرے گی اور تنظیم کو مضبوط بنائے گی۔