آئی آئی ٹی-جے ای ای، کلیٹ اور نیٹ سمیت دیگر قومی امتحانات کی تیاری: رحمانی30 میں درخواست دینے کی آخری تاریخ اب 25 دسمبر تک

ملک بھر کے طلبہ، والدین اور امتحانی مراکز کی اپیل کو مدنظر رکھتے ہوئے معروف تعلیمی ادارہ رحمانی30 نے داخلہ امتحان 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب خواہش مند طلبہ 25 دسمبر 2025 تک درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ اطلاع 21 دسمبر 2025 کو جاری کی گئی رحمانی30 کی پریس ریلیز میں دی گئی۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ امیرِ شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی رہنمائی اور سرپرستی میں کیا گیا ہے۔ داخلہ امتحان 4 جنوری 2026 کو ملک بھر کے مختلف امتحانی مراکز پر آف لائن (تحریری) انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

تعلیمی سیشن 2026 کے لیے یہ داخلہ امتحان ان طلبہ و طالبات کے لیے رکھا گیا ہے جو اس وقت کلاس 7، 8 اور 10 میں زیرِ تعلیم ہیں اور کلاس 8، 9 اور 11 میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔
وہیں کلاس 10 میں داخلہ صرف کلاس 9 کے ان لڑکوں کو دیا جائے گا جو اتر پردیش، دہلی، ہریانہ یا راجستھان سے تعلق رکھتے ہیں۔

داخلہ امتحان میں طلبہ کی صلاحیت کا جائزہ ریاضی، طبیعیات، کیمیا، حیاتیات، سماجی علوم، انگریزی، اسلامیات اور ذہنی صلاحیت جیسے مضامین کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

اہل امیدوار آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ امتحانی مراکز، ایڈمٹ کارڈ اور دیگر ضروری معلومات ایس ایم ایس، ای میل، واٹس ایپ چینل اور ادارے کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں یہ توسیع رحمانی30 کے اس تعلیمی و سماجی عزم کی عکاس ہے جس کے تحت ادارہ اقلیتی اور معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کو سی.ایم.اے،سی.اے،سی.ایس،نیٹ،آئی.آئی.آئی.ٹی-جی،کلیٹ اور این.ڈی.اے جیسی قومی سطح کی مسابقتی امتحانات کی معیاری، منظم اور باوقار تیاری میں مسلسل تعاون فراہم کرتا آ رہا ہے۔

رحمانی30 کا مقصد باصلاحیت طلبہ کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور تعلیم کے ذریعے انہیں خود مختار اور بااختیار بنانا ہے۔

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو