بہار میں بھیڑ تشدد پر سیاسی ہلچل: نوادہ واقعہ کو لے کر آر جے ڈی اور بھاکپا (مالے) کا حکومت پر سخت حملہ

بہار کے ضلع نوادہ میں فیر ی لگا کر کپڑے فروخت کرنے والے مسلم تاجر اتہر حسین کی مبینہ طور پر مذہب پوچھ کر بے رحمانہ پٹائی کے بعد ہلاکت نے ریاست کی قانون و نظم کی صورتحال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس واقعہ کو لے کر اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری پر سخت حملہ بولتے ہوئے قصورواروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صوبائی ترجمان اعجاز احمد نے اس واقعہ کو “انسانیت کو شرمسار کرنے والا جرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں مجرموں کے دل سے قانون اور انتظامیہ کا خوف ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذہب اور ذات پوچھ کر لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی کمزور پڑ چکی ہے۔
اعجاز احمد نے نوادہ کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی کئی سنگین سوالات کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے قصورواروں کی فوری گرفتاری اور اس معاملے میں اسپیڈی ٹرائل چلا کر سخت سزا یقینی بنانے کا مطالبہ کیا، تاکہ ایسی سزا ایک مثال بنے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات پر روک لگ سکے۔

دوسری جانب بھاکپا (مالے) کے ریاستی سکریٹری کنال نے بھی نوادہ میں محمد اتہر حسین کی بھیڑ کے ہاتھوں کی گئی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بہار میں بھیڑ تشدد اور بلڈوزر کارروائی جیسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ کنال نے الزام لگایا کہ اگر این ڈی اے حکومت بہار میں ‘یوگی ماڈل’ نافذ کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے تو یہ جمہوریت اور آئین کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔

بھاکپا (مالے) نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل میں ملوث تمام قصورواروں کو عدالتی عمل کے تحت جلد از جلد سزا دی جائے، متاثرہ خاندان کو تحفظ اور معاوضہ فراہم کیا جائے اور ریاست میں بلڈوزر کارروائی کو فوری طور پر روکا جائے۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ سے قانون و نظم کی بگڑتی صورتحال پر عوامی طور پر جواب دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوادہ کا یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان بلکہ پورے سماج کے لیے گہری تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ مسلسل سامنے آ رہی بھیڑ تشدد کی وارداتوں نے بہار میں قانون کی حکمرانی اور سماجی ہم آہنگی پر سنگین بحث چھیڑ دی ہے۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان

خدابخش اورینٹل پبلک لائبریری کو ملی نئی قیادت، اردو ادب کے ممتاز محقق پروفیسر زاہد الحق ڈائریکٹر مقرر

ممتاز اردو اسکالر، شاعر اور نقاد پروفیسر زاہد الحق نے آج تاریخی اور قومی اہمیت