این آئی اے نے کووی عربک ایجوکیشنل ایسوسی ایشن اور سات ملزمان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کر دی

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں 2022 کے کار بم دھماکے سے متعلق کیس میں سات افراد اور کووی عربک ایجوکیشنل ایسوسی ایشن کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کی ہے۔ ایجنسی کا الزام ہے کہ ملزمان نے نوجوانوں کو “فری عربی کلاسز” کے بہانے انتہا پسند نظریات کی طرف مائل کیا اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔

اس سے قبل چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی تھی، جن میں مدراس عربک کالج کے پرنسپل جمیل باشا بھی شامل تھے۔

این آئی اے کی چنائی شاخ نے اگست 2023 میں اس کیس کا نوٹس لیا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکے میں ملوث 18 ملزمان میں سے 14
کووی عربک ایجوکیشنل ایسوسی ایشن کے طلبہ تھے۔

ضمنی چارج شیٹ میں شامل سات ملزمان کے نام یہ ہیں: محمد حسین، ارشاد، احمد علی، ابو حنیفہ، جواہر صادق، شیخ داؤد اور راجا محمد۔ ان میں سے محمد حسین اور ارشاد پہلے ہی اصل چارج شیٹ میں شامل تھے۔ ساتھ ہی ادارے کو بھی قانونی حیثیت کے حامل ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزمان نے نوجوانوں کو متاثر کرنے کے لیے زوم، واٹس ایپ اور ٹیلیگرام کا استعمال کیا۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایسے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔ تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان