بودھ گیا میں 20ویں بین الاقوامی ٹرپٹک چانٹنگ پوجا کا شاندار آغاز، 27 ممالک کے 20 ہزار بودھ عقیدتمند شامل

بہار کے بودھ گیا میں 20ویں بین الاقوامی ٹرپٹک چانٹنگ پوجا کا آغاز 2 دسمبر سے ہونے جا رہا ہے۔ ٹرپٹک پوجا کے افتتاح سے قبل، بودھ گیا میں مختلف منیسٹریز نے ایک شاندار شو بھا یاترا نکالی، جس میں بھگوان بدھ کی مورتی کو ساتھ لے کر عقیدتمندین کلچکر میدان تک پہنچے۔

اس شو بھا یاترا میں 27 ممالک کے تقریباً 20 ہزار بودھ بھکشو، بھکشونیاں اور عقیدتمندین شامل ہوئے۔ رنگ برنگے لباس میں ملبوس، ہاتھوں میں پھول لیے ہوئے یہ عقیدتمندین بھگوان بدھ کی تعلیمات کی آواز “بدھم شرنم گچھامی” کا ورد کرتے ہوئے چل رہے تھے۔ اس دوران عالمی امن اور تمام جانداروں کی بھلائی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس سال یہ بین الاقوامی ٹرپٹک چانٹنگ سیریمنی پہلی بار بھارت میں منعقد کی جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب بودھ گیا کے مہابودھی مندر کے بودھی وٹ کے نیچے کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیمہ خاندو نے پوجا کا آغاز کیا، جبکہ مرکزی ثقافت و فنون کے وزیر گجنندر سنگھ شیخاوت مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔

سلیپنگ بدھ کے بانی بھکشو آریہ پال کے مطابق یہ تقریب 2 سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی، جس میں مختلف ممالک کے بودھ بھکشو اور بھکشونیاں حصہ لیں گے۔ بھکشو آریہ پال نے کہا، “اس بار 27 ممالک کے 20 ہزار سے زائد بودھ عقیدتمند ٹرپٹک پوجا میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس پوجا میں عالمی امن اور تمام جانداروں کی بھلائی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ ٹرپٹک پوجا بودھ مت کی اہم پوجاؤں میں سے ایک ہے اور یہ بودھ گیا، جہاں بھگوان بدھ نے علم حاصل کیا، میں منعقد کی جا رہی ہے۔”

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی