پسماندہ مسلم محاذ نے نئی بہار حکومت سے معاشرتی مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کر دیا

آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ، بہار کی اہم اجلاس پھلواری شریف میں محاذ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ضلع اور صوبائی سطح کے درجنوں اہم عہدہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز نئی بننے والی بہار حکومت کو مبارکباد پیش کرنے کے تجویز سے ہوا۔ شرکاء نے کہا کہ پسمنہ معاشرہ نے نتیش کمار کی قیادت میں حکومت کے قیام میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے اور اب توقع ہے کہ حکومت معاشرتی مسائل اور ضرورتوں پر ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں اہم مطالبات میں تعلیم، صحت، روزگار، رہائش اور سماجی تحفظ پر مؤثر پالیسیوں کی ضرورت اور انتظامی و سیاسی نمائندگی میں بامعنی شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

ضلعوں میں کارکنان کی فعال شرکت اور جوابدہی بڑھانے، رکنیت مہم کو وسیع کرنے اور کام کے طریقہ کار کو شفاف، منظم اور مستقل بنانے کے فیصلے بھی اجلاس میں کیے گئے۔

اجلاس کے اختتام پر عہدہ داران نے کہا کہ محاذ پسماندہ معاشرہ کی آواز کو ریاست سے لے کر قومی سطح تک مؤثر انداز میں بلند کرتا رہے گا۔

اجلاس میں ڈاکٹر نسیم انور – ایگزیکٹو صوبائی صدر، توقیر احمد – صوبائی جنرل۔سکریٹری، محمد شمیم اختر – صوبائی جنرل سکریٹری، ڈاکٹر فیروز انصاری – ضلع صدر گیا، محمد نجم الحسن، محمد اقبا، قیاس الدین، محمد مصطفی منصوری – صوبائی سکریٹری، محمد شمشاد انصاری – صوبائی جنرل سکریٹری، شمس الحق انصاری – ضلع صدر سیوان، محمد ناصر احمد، محمد سرورالدین – سیتامڑھی، محمد شاداب – سیتامڑھی شامل ہوئے

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور