مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بانکا، بھاگلپور اور گوڈا کے سابق طلبہ کا مشترکہ آزاد ڈے پروگرام—اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے نئی عملی جدوجہد کا آغاز!محمد ریحان بنائے گئے صدر

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) کے بانکا، بھاگلپور اور گوڈا اضلاع کے المنائی نے مشترکہ طور پر آزاد ڈے پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد سابق طلبہ کو ایک مؤثر پلیٹ فارم پر متحد کرتے ہوئے یونیورسٹی کے تعلیمی وژن کو خطے میں مزید مضبوط کرنا اور نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی جانب راغب کرنا تھا۔

پروگرام کا آغاز محمد فیروز کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد معزز مہمانوں، مدعو شخصیات اور المنائی اراکین نے تفصیل سے اس بات پر گفتگو کی کہ علاقے کے طلبہ کس طرح MANUU اور ملک کی دیگر ممتاز اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کی شرح کو بہتر بنا سکتے ہیں اور تعلیمی مواقع تک رسائی کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔

اسی موقع پر Alif (Azad Learning & Impact Foundation) کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ بتایا گیا کہ اس فاؤنڈیشن کا مقصد خطے میں اعلیٰ تعلیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، طلبہ کو تعلیمی وسائل تک بہتر رسائی فراہم کرنا اور داخلہ مراحل میں رہنمائی کرنا ہے۔

فاؤنڈیشن کے پہلے صدر کی حیثیت سے محمد ریحان کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت بھی محمد ریحان نے ہی انجام دی۔ مقررین میں محمد سہراب، اسلم آزاد، امتیاز صاحب، جمشید رحمانی سمیت دیگر المنائی شامل تھے۔ تمام مقررین نے مولانا ابوالکلام آزاد کے دوراندیش تعلیمی وژن، ایک باشعور اور جامع معاشرے کی ضرورت اور تعلیم کے ذریعے معاشرتی تعمیر کے کردار پر اپنے خیالات پیش کیے۔

تقریب کی صدارت آصف اقبال نے کی۔
المنائی نے اعلان کیا کہ ہر سال داخلہ سیزن کے دوران علف فاؤنڈیشن کے ذریعے کیریئر کونسلنگ، فارم فلنگ معاونت، داخلہ رہنمائی اور مقامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی طرف مؤثر انداز میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

پروگرام کے اختتام پر محمد مقیت نے باضابطہ اظہارِ تشکر پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی مولانا آزاد کے تعلیمی وژن اور MANUU کے مشن پر مبنی یہ بامقصد اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی تحریک کو نئی رفتار ملی۔

المنائی تنظیموں کے مطابق — یہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ خطے میں تعلیم پر مبنی ایک طویل اور تاریخی سفر کا آغاز ہے۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان