جے.ڈی.یو میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بغاوت: ایم.پی اجے منڈل نے استعفیٰ کی اجازت مانگی، ایم.ایل.اے گوپال منڈل نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر دیا دھرنا

انصاف ٹائمس ڈیسک

بہار اسمبلی انتخابات سے قبل جنتا دل (یونائیٹڈ) کے اندر ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر شدید ناراضگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ بھاگلپور کے رکن پارلیمنٹ اجے کمار منڈل نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھ کر رکنیتِ پارلیمان سے استعفیٰ دینے کی اجازت طلب کی ہے، جبکہ بھاگلپور ہی کے ایم ایل اے گوپال منڈل ٹکٹ کٹنے کے خدشے کے باعث پیر کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

اجے منڈل نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) ہینڈل پر لکھا “وزیراعلیٰ نتیش کمار جی، براہِ کرم مجھے رکنِ پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اجازت فراہم کیجیے۔ مقامی رکنِ پارلیمنٹ ہونے کے باوجود ٹکٹوں کی تقسیم میں میری کوئی رائے نہیں لی گئی۔ ایسے میں عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا۔”

انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے پارٹی تنظیم اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں، لیکن اسمبلی ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل میں مقامی قیادت کی رائے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، “میرے حلقے میں ایسے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہوں نے کبھی تنظیم کے لیے کام نہیں کیا۔ یہ پارٹی کے مستقبل کے لیے اچھا اشارہ نہیں ہے۔”

اجے منڈل نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا، “جب مخلص کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کی رائے کی کوئی اہمیت نہیں رہی، تو عہدے پر بنے رہنے کا کوئی مطلب نہیں۔”

دوسری جانب، جے ڈی یو کے ایم ایل اے گوپال منڈل پیر کو ٹکٹ کٹنے کے خدشے کے باعث وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹکٹوں کی تقسیم میں جان بوجھ کر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

گوپال منڈل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، “میں برسوں سے جنتا دل (یو) کا وفادار کارکن رہا ہوں۔ اپنے حلقے میں مسلسل کام کر رہا ہوں۔ اگر ٹکٹ دینے میں ہماری بات نہیں سنی جائے گی تو کارکنوں کا حوصلہ کیسے بڑھے گا؟”

دھرنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس تعینات کر دی گئی، تاہم کچھ دیر بعد صورتحال معمول پر آ گئی۔

جے ڈی یو میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر رسہ کشی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کرتھا، دربھنگہ اور نبی نگر سمیت کئی علاقوں کے رہنما اور کارکن بھی ناراض ہیں۔ پارٹی میں جن امیدواروں کے ٹکٹ کٹے ہیں، وہ یا ان کے حامی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ تک پہنچ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ پر اتفاقِ رائے بننے میں پہلے ہی تاخیر ہو رہی ہے، ایسے میں جے ڈی یو کے اندرونی اختلافات وزیراعلیٰ نتیش کمار کے لیے ایک نئی سیاسی چیلنج بن سکتے ہیں۔

پارٹی کی جانب سے فی الحال ان واقعات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور