آئی.آر.سی.ٹی.سی اسکینڈل: دہلی کورٹ نے لالو خاندان کے خلاف الزامات طے کیے، بہار انتخابات سے پہلے بڑا فیصلہ

انصاف ٹائمس ڈیسک

بہار اسمبلی انتخابات سے بالکل پہلے IRCTC ہوٹل اسکینڈل میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو سمیت کل 14 ملزمان کے خلاف دہلی کی Rouse Avenue کورٹ نے بدعنوانی، مجرمانہ سازش اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اب ان ملزمان کے خلاف سرکاری مقدمہ چلایا جائے گا۔

سی بی آئی کے مطابق، یہ معاملہ 2004 سے 2009 کے دوران کا ہے، جب لالو یادو مرکزی وزیر ریلوے تھے۔ الزام ہے کہ اس دوران رانچی اور پوری میں موجود IRCTC کے دو ہوٹلز کے دیکھ بھال کے ٹھیکے غیر قانونی طور پر ایک نجی کمپنی کو دیے گئے۔ بدلے میں، پٹنہ میں موجود قیمتی زمین یادو خاندان سے وابستہ ایک فرم کو انتہائی کم قیمت پر منتقل کر دی گئی۔

کورٹ نے ملزمان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے خلاف عائد الزامات قبول کرتے ہیں، تو لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو نے انکار کرتے ہوئے مقدمے کا سامنا کرنے کا عندیہ دیا۔ لالو یادو ویل چیئر پر کورٹ پہنچے جبکہ رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

کورٹ نے تسلیم کیا کہ لالو یادو کی معلومات میں اس اسکینڈل کی سازش رچی گئی اور تمام ملزمان اس وسیع سازش میں شامل تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، اس مرحلے پر quid pro quo کا معاملہ واضح نہیں ہے۔

یہ فیصلہ سیاسی طور پر بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ بہار اسمبلی انتخابات سے کچھ ہی قبل آیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت آگے بڑھے گی اور ملزمان کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور