مولانا توقیر رضا کی گرفتاری پر ملک گیر ناراضگی : مسلم پرسنل لا بورڈ اور امارتِ شرعیہ نے فوری رہائی کا مطالبہ

انصاف ٹائمس ڈیسک

اتر پردیش میں مولانا توقیر رضا خان اور ان کے حامیوں کی گرفتاری کے خلاف اب قومی سطح پر آوازیں تیز ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور امارتِ شرعیہ، بہار-اڑیسہ-جھارکھنڈ نے الگ الگ پریس بیانات میں یوپی حکومت کی کارروائی کی مذمت کی اور تمام گرفتار افراد کی فوری اور بغیر کسی شرط رہائی کا مطالبہ کیا۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ “کانپور کے واقعہ کو بنیاد بنا کر مولانا توقیر رضا اور درجنوں پُرامن مظاہرین کو گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل ہے۔ ‘آئی لو محمد’ نعرہ یا بینر لگانا کوئی جرم نہیں، بلکہ یہ مذہبی عقیدت اور دستوری حق کا حصہ ہے۔” انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیانات کو “دھمکی آمیز اور تکبرانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “وزیراعلیٰ کو پورے صوبے کا نمائندہ ہونا چاہئے، نہ کہ کسی خاص طبقے کے جذبات کو بھڑکانے والا۔”

ادھر امارتِ شرعیہ کے امیر شریعت، مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے پٹنہ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ “ہندوستان ایک سیکولر جمہوری ملک ہے جہاں ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ مسلمانوں کے لئے پیغمبر محمد ﷺ سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ اس عقیدت کے تحت پُرامن احتجاج کرنا کسی طور جرم نہیں ہو سکتا۔ یوپی حکومت کی یہ کارروائی مذہبی آزادی پر سیدھا حملہ ہے۔”

انہوں نے کہا کہ مولانا توقیر رضا اور بے قصور مظاہرین کی گرفتاری ملک کی گنگا-جمنی تہذیب پر داغ ہے۔ انہوں نے یوپی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار شدگان کو باعزت رہا کرے اور نفرت کی سیاست سے اجتناب کرے۔

دونوں تنظیموں نے واضح کہا کہ جمہوریت میں احتجاج اور مخالفت بنیادی حق ہے، اور اسے کچلنے کی ہر کوشش ملک و معاشرے کے لئے خطرناک ثابت ہوگی۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور