بھارت بند مؤخر، نئی تاریخوں کا اعلان جلد: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

انصاف ٹائمز ڈیسک

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) نے وقف (ترمیمی) قانون 2025 کے خلاف 3 اکتوبر کو طے شدہ بھارت بند کے پروگرام کو فی الحال مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک کی بعض ریاستوں میں انہی تاریخوں پر برادرانِ وطن کے مذہبی تہوار منائے جارہے ہیں، اسی پیش نظر غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی زیر صدارت ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ بھارت بند کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

تاہم، AIMPLB نے واضح کیا ہے کہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف احتجاجی تحریک حسبِ سابق جاری رہے گی اور دیگر تمام پروگرام طے شدہ تاریخوں پر ہی ہوں گے۔

بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی اور ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی، سماجی اور آئینی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی۔

فی الحال، AIMPLB کے اس فیصلے کے بعد سب کی نظریں اس پر مرکوز ہیں کہ نئی حکمتِ عملی اور اگلی تاریخوں کا اعلان کب کیا جاتا ہے۔

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو