مظفرپور میں گری راج سنگھ کا حملہ: “ممتا بنرجی سہروردی کے راستے پر، آج ملک میں کئی جناح موجود ہیں”، کارکنوں میں تلواریں تقسیم

انصاف ٹائمس ڈیسک

نوراتری کے موقع پر ہفتہ کو بہار کے مظفرپور میں منعقدہ ایک فلاہار پروگرام میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سخت حملہ بولا۔ کھادی بھنڈار سبھاگھر میں منعقد اس پروگرام میں گریراج سنگھ نے ممتا بنرجی کا تقابل 1946-47 کے دوران بنگال کے وزیر اعظم رہے حسین شہید سہروردی سے کیا اور الزام عائد کیا کہ ان کی پالیسیاں ہندو مخالف ہیں۔

پروگرام کا آغاز درگا کی آرتی اور پوجن سے ہوا۔ اس موقع پر کارکنوں نے بلڈوزر سے پھول برساکر مرکزی وزیر کا استقبال کیا۔ گری راج سنگھ نے کارکنوں کو تلواریں پیش کیں اور مذہب و ثقافت کے دفاع کے لیے مضبوط اور بیدار رہنے کی اپیل کی۔

گری راج سنگھ نے کہا: “ممتا بنرجی سہروردی کے راستے پر چل رہی ہیں۔ ڈائریکٹ ایکشن پلان کی طرح ان کی پالیسیاں ہندو مخالف ہیں اور بنگال میں فرقہ وارانہ تناؤ کو بڑھا رہی ہیں۔ ایک جناح نے بھارت کو توڑ کر پاکستان اور بنگلہ دیش بنایا تھا، لیکن آج ملک میں کئی جناح موجود ہیں۔”

مرکزی وزیر نے بھگوان کرشن کے بال روپ اور سدرشن چکر دھاری روپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ صرف مکھن چرانے اور بانسری بجانے والے کرشن کی پوجا کرتے ہیں، جبکہ ان کے شوریہ روپ کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ رہی کہ کرشن جنم بھومی پر قبضہ ہوگیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں گری راج سنگھ نے آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو پر بھی وار کیا اور کہا کہ وہ کبھی بہار کے وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے۔ لالو پرساد یادو کو لے کر انہوں نے کہا کہ ان کے لیے “دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے” گانا بالکل درست بیٹھتا ہے۔
گاندھی-نہرو خاندان پر طنز کستے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہرو سے لے کر سونیا، راہل اور پرینکا گاندھی تک خواتین کے لیے کچھ نہیں کر پائے۔ اس کے برعکس، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی خواتین کے لیے چلائی گئی اسکیموں کی تعریف کی۔

خواتین کے بااختیار بنانے پر بولتے ہوئے گری راج سنگھ نے “لاکھ پتی دیدی” اسکیم کو تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم صرف 75 ہزار کروڑ کی نہیں بلکہ 75 لاکھ کروڑ کی بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ اس اسکیم کو زیادہ سے زیادہ عام کریں تاکہ خواتین خودکفیل اور معاشی طور پر مضبوط ہوسکیں۔

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو

قومی صدر بننے کے بعد پہلی بار بہار پہنچے نتن نبین، پٹنہ میں کہا “سیاست میں شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں”

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد نتن نبین پہلی مرتبہ بہار پہنچے۔

گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ‘میا’ مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل، ہمنت بسوا سرما کے بیانات سے تنازع

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے بدھ کے روز بنگالی نسل کے مسلمانوں